ممبئی: ممبئی میں پھر سےطوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج،ٹرینیں منسوخ اورپروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ 26 جولائی کی صبح تک کونکن، وسطی مہاراشٹرا میں الگ الگ علاقوں میں انتہائی شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔علاقائی موسمیاتی مرکز، ممبئی نے آج مالیاتی دارالحکومت کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ آج تھانے، پالگھر، پونے، کولہاپور، ستارہ، رائے گڑھ، رتناگیری میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "کونکن کے اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ مدھیہ مہاراشٹر کے اضلاع میں گھاٹ علاقے کے الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔”
ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے بھاری بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ممبئی کے مضافات جیسے تھانے، کلیان اور پالگھر میں شدید سے بہت زیادہ بارش ہوئی۔ کلیان، تھانے اور ملنڈ کے کئی حصے سیلاب میں ڈوب گئے۔جمعرات کے لئے بھی پیشین گوئی کی گئی تھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، تھانے کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا تھا، ممبئی کے لیے اورینج ، کلیان-ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو غیر ضروری ہونے کی صورت میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔بی ایم سی کی اطلاع کے مطابق تانسا جھیل، ممبئی کو پانی فراہم کرنے والی جھیلوں میں سے ایک، آج سہ پہر 4:16 بجے کے قریب بہنے لگ گئی ۔ تانسہ ڈیم کے تین دروازے کھول دیے گئے ہیں،یہاں سے 3315 کیوسک کی شرح سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ تانسا جھیل کی مکمل ذخیرہ کرنے کی گنجائش 14,508 کروڑ لیٹر ہے۔