گوہاٹی : آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے کہا کہ ریاست میں جلد ہی یکساں سول کوڈ نافذ کردیا جائے گا۔ وزیر اعلی سرما نے کہا کہ ہم اتراکھنڈ اور گجرات کی طرح یکساں سول کوڈ لائیں گے۔ آسام کے یکساں سول کوڈ میں کچھ زیادہ قوانین ہوں گے، ساتھ ہی ہم ان ریاستوں کے یو سی سی بل کے حساب سے بھی ریاست میں یکساں سول کوڈ لائیں گے۔ بسوا سرما نے کہا کہ وہ اتراکھنڈ میں یو سی سی بل کےنفاذ کے انتظار میںہیں۔ آسام میں قبائلی برادری کو یو سی سی کے دائرہ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ اس سے پہلے ہمنت بسوا سرما نے ریاستی بی جے پی ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب اتراکھنڈ اور گجرات کے بعد آسام ایسی ریاست بنے گی جو یکساں سول کوڈ کو نافذ کرے گی۔