شکاگو:امریکہ کے شکاگو میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے ہفتہ کو حیدرآباد کی اس خاتون کو علاج اور سفری مدد کی پیشکش کی ہے جو گزشتہ ہفتہ سڑکوں پر بھکمری کی حالت میں پائی گئی تھی۔ ہندوستانی قونصلیت نے کہا کہ وہ ’فٹ‘ ہے۔قونصلیٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا، خوشی ہے کہ ہم سیدہ زیدی سے رابطہ کرسکے ہیں اور انہیں طبی امداد و ہندوستان کے سفر میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ وہ فٹ ہیں اور انہوں نے ہندوستان میں اپنی ماں سے بات کی ہے۔ انہوں نے ابھی تک ہندوستان لوٹنے کے ہماری حمایت کا جواب نہیں دیا ہے۔ ہم انہیں ہر ممکن مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔
اسٹر ڈگری کے حصول کے لیے امریکہ جانے والی سیدہ لولو منہاج زیدی کو ایک ہفتہ قبل شکاگو کی سڑکوں پر فاقہ کشی کی حالت میں دیکھا گیا تھا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ان کا سارا سامان چوری ہو گیا تھا اور وہ ڈپریشن میں تھی۔لنگانہ کی پارٹی مجلس بچاؤ تحریک (ایم بی ٹی) کے ترجمان امجد اللہ خان نے ان کی خراب حالت کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔ سیدہ زیدی کو سڑکوں پر دیکھے جانے کے بعد، ان کی والدہ سیدہ وہاج فاطمہ نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھا، ان سے "فوری مداخلت” کرنے اور اپنی بیٹی کو "جلد سے جلد” واپس لانے کی اپیل کی تھی۔
ایم بی ٹی کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر سے سیدہ زیدی کو ہندوستان واپس بھیجنے کی سہولت دینے کے لیے اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ، میرے ٹوئٹ کے بعد مجھے وزارت خارجہ اور شکاگو میں ہندوستانی قونصل خانے سے جواب ملا کہ وہ فوری سفر کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔امجد اللہ خان نے کہا، ہمیں حکومت سے بھی فوری ردعمل ملا ہے۔ ہم ایس جئے شنکر اور شکاگو میں ہندوستانی قونصل خانے اور ان سبھی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ان کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔