• Home
منگل, جولائی 8, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    معمر اور معذورفراد کو گھر سے ووٹ دینےکی سہولت

    بہار ووٹر نظر ثانی معاملے میں سپریم کورٹ میں جمعرات کو سماعت

    پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا

    ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ جاری

    نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عرب ممالک

امریکہ شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت پر ناراض

امریکی سیاسی جماعتوں نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ اسد حکومت کی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کرے۔ عرب لیگ نے 11برس بعد شام کی رکنیت بحال کردی تھی۔

by Qaumi Tanzeem
مئی 13, 2023
in عرب ممالک
0
امریکہ شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت پر ناراض

امریکہ نے شام کی رکنیت بحال کرنے کے عرب لیگ کے فیصلے کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ پیر کے روز اس نے کہا کہ اپنے ملک کو وحشیانہ خانہ جنگی میں دھکیلنے کے بعد صدر بشار الاسد تعلقات معمول پر لانے کے مستحق نہیں ہیں۔ امریکی رہنماوں نے تعلقات کو معمول پر لانے کے عرب لیگ کے فیصلے کو ایک "سنگین اسٹریٹیجک غلطی” قرار دیا۔

عرب لیگ نے اتوار کے روز قاہرہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں گیارہ برس بعد شام کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکی کانگریس کے اہم اراکین نے پارٹی خطوط سے اوپر اٹھ کر بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ شام کی اسد حکومت کو تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش سے روکنے کے لیے اس پر پابندی عائد کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کرے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ شام کو اس وقت عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کا حق ہے۔” انہوں نے کہا کہ "ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اسد حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر نہیں لائیں گے اور ہم تعلقات کو معمول پر لانے والے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کی بھی حمایت نہیں کرتے۔”

‘اسد کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنا ایک سنگین اسٹریٹیجک غلطی’

عرب لیگ میں شام کی شمولیت کے بعد امریکی کانگریس کے اراکین نے پارٹی خطوط سے بالاتر ہوتے ہوئے بہت سخت لہجہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے سے روکنے کے لیے پابندیاں عائد کرنے کی طاقت کا استعمال کرے۔

امریکی کانگریس میں خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین ریپبلیکن رہنما مائیکل میک کاول اور سینیئر ڈیموکریٹ لیڈر گریگوری میکس کا کہنا تھا، "اسد کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنا ایک سنگین اسٹریٹیجک غلطی ہے، جو اسد کو روس اور ایران کو شہریوں کا قتل عام جاری رکھنے اور مشرق وسطی کو غیر مستحکم کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔”

انہوں نے کہا، "اسد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، وہ ان مظالم کو جاری رکھیں گے اور ایک عالمی نظیر قائم کرنے کی کوشش کریں گے کہ بے رحم آمروں کا ان کے جرائم کے لیے آسانی سے احتساب نہیں ہوتا۔” کانگریس نے امریکہ کو جنگ کے دوران ہونے والی زیادتیوں کی جوابدہی کے بغیر شام کی تعمیر نو کے لیے کسی بھی امداد سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود عرب لیگ نے اتوار کو شام کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکہ عرب شراکت داروں کے ساتھ مل کر داعش کے شدت پسند گروپ کے دوبارہ سرا ٹھانے سے روکنے کے لیے استحکام کی حمایت کرے گا۔

اسد کو عرب لیگ سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے پر غور

عرب لیگ نے سن 2011ء میں اسد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن کے بعد شام کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ اس احتجاج اور حکومتی رد عمل نے بعد میں ایک طویل اور تباہ کن خانہ جنگی کی شکل اختیار کر لی، جس میں نہ صرف لاکھوں افراد مارے گئے بلکہ بہت بڑی تعداد میں عام شہری بے گھر بھی ہوئے۔ اس دوران کئی عرب ریاستوں نے اپنے سفیروں کو دمشق سے نکال بھی لیا تھا۔

تاہم حال ہی میں سعودی عرب اور مصر سمیت کئی عرب ریاستوں نے شام کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوروں اور ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا، اگرچہ قطر سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک شام کے تنازعے کے سیاسی حل کے بغیر اسد حکومت کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر معمول پر لانے کے مخالف ہیں۔ عرب ممالک اس بات پر بھی اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا شامی صدر اسد کو 19مئی کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے عرب لیگ کے اگلے سربراہی اجلاس میں مدعو کیا جائے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثہ کا شکار35 افراد جاں بحق
عرب ممالک

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثہ کا شکار35 افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
سعودی عرب کی جانب سےاپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت
عرب ممالک

سعودی عرب میں بارش کی وارننگ جاری

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2024
ایران میں شدت کی گرمی کے باعث ایک دن کے بند کااعلان
عرب ممالک

ایران میں شدت کی گرمی کے باعث ایک دن کے بند کااعلان

by Qaumi Tanzeem
جولائی 27, 2024
اُردُن میں پارلیمنٹ تحلیل۔انتخاب 30 ستمبرکو
عرب ممالک

اُردُن میں پارلیمنٹ تحلیل۔انتخاب 30 ستمبرکو

by Qaumi Tanzeem
جولائی 26, 2024
سعودی عرب میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال کر دی گئی
عرب ممالک

سعودی عرب میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال کر دی گئی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2024
شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرہ کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی
عرب ممالک

شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرہ کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2024
Next Post
کرناٹک اسمبلی انتخاب میں جیت پر وزیر اعظم مودی نے کانگریس کو دی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

کرناٹک اسمبلی انتخاب میں جیت پر وزیر اعظم مودی نے کانگریس کو دی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

8 گھنٹے ago
گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

16 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem