• Home
بدھ, جنوری 7, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اعظم خان کو آواز کا نمونہ جمع کرانے کی ہدایت

عدالت عالیہ کی یک رکنی بنچ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے فیصلہ کو برقراررکھا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 29, 2023
in قومی خبریں
0
الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اعظم خان کو آواز کا نمونہ جمع کرانے کی ہدایت

لکھنئو:سینئر سماجوادی لیڈر اعظم خان کوعدالت سے ایک اور دھچکا لگا ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ نے ان کی اُس عرضی کو خارج کردیا ہے، جس میں اعظم خان نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے ذریعہ آواز کا نمونہ جمع کرانے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔عدالت عالیہ کی یک رکنی بنچ نے مذکورہ کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ایس پی لیڈر کو اپنی آواز کا نمونہ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔
یہ معاملہ اسمبلی انتخابات ۲۰۰۷ءکا ہے جب ایک عوامی جلسہ میں انہوں نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور قابل اعتراج بیان دیا تھا۔ سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور سابق ریاستی وزیر محمد اعظم خان کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجیو مشرا نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنی آواز کا نمونہ جمع کرائیں کیونکہ نچلی عدالت کے فیصلہ کوکالعدم قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں بنتی ہے۔
یک رکنی بنچ نے کہا کہ محض اس بنیاد پر ایم پی- ایم ایل اے کورٹ کے فیصلہ پر روک نہیں لگائی جاسکتی کہ عرضی گزار(اعظم خان) کو اس بات پر اعتراض ہے کہ آواز کی ویڈیو ریکارڈنگ سرکاری طور پر نہیں کرائی گئی تھی یا اس کا ذکر چارج شیٹ میں نہیں ہے۔فاضل جج کا کہنا تھا کہ ویڈیو موجود ہے تو اس کی فارنسک جانچ اور عرضی گزار کی آواز سے اس کو ملا کر تصدیق کی جاسکتی ہے۔
در اصل، یہ معاملہ ۲۰۰۷ءاسمبلی انتخابات کے دوران کا ہے جب ۷؍اگست کوایک انتخابی جلسہ کے دوران اعظم خان نے رامپور کے ٹانڈہ میں خطاب کے دوران مبینہ طور پر اشتعال ا نگیز اورذاتیات پر مبنی باتیں کہی تھیں۔ ان کے خلاف ٹانڈہ پولیس اسٹیشن میں دھیرج کمار سنگھ نے رپورٹ درج کرائی تھی۔اس کی تحریر پر اعظم خان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات ۵۰۴؍اور ۱۷۱(جی)کے علاوہ عوامی نمائندگان ایکٹ۔ ۱۹۵۱کے سیکشن ۱۲۵؍اورایس سی/ ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
معاملہ کی تحقیقات کے بعد ۲؍مارچ ۲۰۰۹ءکو چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔رامپور میں واقع ایم پی۔ ایم ایل ا ے کورٹ میں معاملہ کی سماعت ہوئی جس نے ۲۹؍اکتوبر ۲۰۲۲ءکو اعظم خان کو حکم دیا کہ وہ اپنی آواز کا نمونہ مراد آباد میں واقع ایف ایس ایل کے ڈائریکٹر کو سونپیں۔ ایس پی لیڈر نے اس فیصلے کے خلاف ایک عرضی دائر کی جس میں یہ دلیل پیش کی کہ جس ویڈیو کو ان کے خلاف بطور ثبوت عدالت نے تسلیم کیا ہے اس کی ریکارڈنگ سرکاری سطح پر نہیں کی گئی ہے۔اسے نائب تحصیلدار گلاب رائے نے ریکارڈ کرایا تھا، جو ایک پرائیویٹ کمپنی نے کیا تھا۔ساتھ ہی، اس سی ڈی کا ذکر چارج شیٹ میں بھی نہیں ہے۔
تاہم، مذکورہ کورٹ نے ان کے دلائل کو خارج کردیا تھا۔اعظم خان پھر اس کے خلاف ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے سی آر پی سی کے سیکشن ۴۸۲؍کے تحت اپیل کی کہ اس فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔مگر،ہائی کورٹ نے اس عرضی کو مسترد کرتے ہوئے نچلی عدالت کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔اس لئے، اب اعظم خان کو اپنی آواز کا نمونہ جمع کرانا ہوگا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

شرائن بورڈ میڈیکل کالج کے خلاف این ایم سی کی کارروائی
قومی خبریں

شرائن بورڈ میڈیکل کالج کے خلاف این ایم سی کی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 7, 2026
دہلی  میں فیض الٰہی مسجد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے بلڈوز ر کارروائی
قومی خبریں

دہلی میں فیض الٰہی مسجد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے بلڈوز ر کارروائی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 7, 2026
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سریش کلماڑی نہیں رہے
قومی خبریں

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سریش کلماڑی نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 6, 2026
مستقل فوجی بننے سے پہلے اگنی ویر شادی نہیں کر سکتے!
قومی خبریں

مستقل فوجی بننے سے پہلے اگنی ویر شادی نہیں کر سکتے!

by Qaumi Tanzeem
جنوری 6, 2026
سپریم کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

by Qaumi Tanzeem
جنوری 5, 2026
اندور کا سانحہ ناکام اور بدعنوان نظام کا نتیجہ – راجندر سنگھ
قومی خبریں

اندور کا سانحہ ناکام اور بدعنوان نظام کا نتیجہ – راجندر سنگھ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 5, 2026
Next Post
یوم عاشورہ پرپورے ملک میں جلوس اور تعزیےبرآمد

یوم عاشورہ پرپورے ملک میں جلوس اور تعزیےبرآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

گورکھپور میں تیز رفتار اسکارپیو نے الاؤ تاپ رہے 5 لوگوں کو روندا

10 گھنٹے ago
جعلی ڈگری معاملے میں جے ایس یونیورسٹی کی منظوری منسوخ

جعلی ڈگری معاملے میں جے ایس یونیورسٹی کی منظوری منسوخ

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem