نئی دہلی : اترپردیش کے غازی آباد میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔ دی دیوالی کے موقع پر نشانہ بناتے ہوئے پٹاخہ پھوڑنے سے ایک مسلم نوجوان افضل کی موت ہوگئی جبکہ ملزم پردیپ فرار ہے، جسے پکڑنے کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو مقتول افضل کا پڑوسی بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق دیوالی کے موقع پر غازی آباد کے جھنڈا پور میں ایک 35 سالہ شخص افضل کی موت ہوگئی جبکہ اس کے ایک پڑوسی پردیپ نے اسے نشانہ بناتے ہوئے پٹاخہ پھوڑا تھا۔ اتوار کی رات پیش آئے اس واقعہ میں جب پولیس ٹیم ہسپتال پہنچی تو افضل کی موت ہوچکی تھی۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ رگ پھٹنے سے خون بہت بڑی مقدار میں بہہ گیا جس کی وجہ سے موت ہوگئی۔۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فوٹیم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گروپ پٹاخے پھوڑ رہا ہے جبکہ افضل سڑک سے جارہا تھا تاہم اسے نشانہ بناتے ہوئے افضل پر پٹاخہ پھوڑا گیا جس کے بعد وہ زمین پر گرپڑا۔پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا۔ تحقیقات جاری ہے۔