نئی دہلی: منی پور پولس نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ کل 6,523 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جن میں سے صرف تین کیس عصمت دری کے ہیں۔ اب تک درج کی گئی ایف آئی آرز کا بریک اپ دیتے ہوئے، پولیس نے کہا کہ ایسے اوورلیپنگ کیسز ہیں جہاں عصمت دری اور قتل دونوں ہوئے ہیں، جبکہ ایک کیس میں گینگ ریپ کا الزام لگایا گیا ہے۔سی این این اور نیوز 18سے بات کرتے ہوئے، منی پور کے ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ 15 مقدمات میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزامات لگائے گئے ہیں، لیکن زیادہ تر مقدمات لوٹ مار اور آتش زنی کے ہیں۔
سپریم کورٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار میں، پولیس نے کہا کہ مئی اور 30 جولائی کے درمیان آتش زنی کے تقریباً 4,500، املاک کو تباہ کرنے کے 4,694، اور لوٹ مار کے 4,148 معاملے درج کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 46 واقعات عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کے تھے اور 100 واقعات شدید چوٹ کے تھے۔
منی پور کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ قتل کے واقعات کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ مئی میں 107، جون میں 38، جولائی میں 17 اور اگست میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ اگست میں ہونے والی اموات ایک مختصر وقفے کے بعد 3 تاریخ کو ہوئیں۔