ریاض: مملکت سعودی عرب نے نجی شعبے میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کی کم از کم تنخواہ 3,200سعودی ریا ل یعنی 70,785 روپےکی بجائے 4,000 سعودی ریال (88,503 روپے) کر دی ہے۔نئی تنخواہ، جسے ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ فنڈ(ایچ اے ڈی اے ایف)کے ذریعے سبسڈی دی جاتی ہے، منگل، 5 ستمبر سے نافذالعمل ہوگی۔اس قدم کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود کو تقویت دینا اور قومی لیبر مارکیٹ کو مضبوط بنانا ہے۔سعودی ہیومن ریسورسز فنڈ نے تنخواہ میں اضافے کا اعلان سعودی عرب میں ملازمین کی بھرتی میں آجروں کی مدد کے لیے جاری اقدام کے حصے کے طور پر کیا ہے۔
ساتھ ہی کمپنیاں اب ملازم کےرجسٹریشن کے 90 دنوں کے اندر ملازمین کے معاوضے کی ادائیگی کے تعلق سے درخواست دے سکیں گی۔بنیادی طور پر ایک آجر کامیاب ملازمت کے بعد پہلے 90 دنوں کے لیے ملازم کی مکمل تنخواہ ادا کرنے کا اہل ہے۔ تاہم 91 سے 180 دنوں کے اندر سعودی عرب میں ایک آجر شہریوں کی اجرت کی ادائیگی کی درخواست دے سکتا ہے۔تاہم ایچ اے ڈی اے ایف نے تصدیق کی ہے کہ ملازم کے رجسٹریشن کے 180 دنوں کے بعد جمع تنخواہ سے منسلک درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔