نئی دہلی: دہلی میٹرو ٹرین میں سفر کر رہی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر مشت زنی اور انزال کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً 8:30 بجے دہلی میٹرو کی ’ریڈ لائن‘ پر پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ رکشا بندھن کے تہوار کی وجہ سے ٹرین میں بھیڑ تھی جس کی وجہ سے ملزم نے آسانی سے اپنا کام انجام دیا۔
حکام کے مطابق کہ لڑکی کی ماں نےبھی اس بات کی تصدیق کی کہ مذکوورہ شخص کے ذریعےاس کی بیٹی کے ساتھ بھیڑ بھری کوچ میں انزال کیا گیاہے،اسے سیلم پور اسٹیشن اترنا تھا اور یہ واقعہ اس سے پہلے پیش آیا۔ملزم کو دو ساتھی مسافروں نے پکڑ ا جنہوں نے اس واقعہ کو دیکھا اور بعد میں اسے شاہدرہ اسٹیشن پر دہلی میٹرو حکام کے حوالے کر دیا۔