• Home
جمعہ, اپریل 10, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    ارریہ میں دوہرے قتل پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    تیجسوی یادو کی بہار حکومت کو نصیحت

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    14 اپریل کے بعد ملے گابہار کو نیا وزیراعلیٰ

    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    یہ فیصلہ دباؤ میں لیا گیا اور بہار کو ٹھگا گیا

    آپ ایک خاتون ہیں اورآپ کو کچھ نہیں معلوم۔نتیش کمار

    نتیش کمار کا قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

تقریب یوم آزادی میں شرکت کے لیے مہمانان خصوصی کے طور پر ملک بھر سے تقریبا 1800 افراد دہلی مدعو

کچھ مہمان نیشنل وار میموریل کا دورہ کریں گے اور دہلی میں اپنے قیام کے حصے کے طور پر دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ سے ملاقات کریں گے۔

by Qaumi Tanzeem
اگست 13, 2023
in قومی خبریں
0
تقریب یوم آزادی میں شرکت کے لیے مہمانان خصوصی کے طور پر ملک بھر سے تقریبا 1800 افراد دہلی مدعو

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی 15 اگست کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ سے 77واں جشن آزادی منانے میں قوم کی قیادت کریں گے۔ وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور تاریخی عمارت کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔ اس سال کے یوم آزادی کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی تقریبات اختتام پذیر ہوں گی جس کا آغاز وزیر اعظم نے 12 مارچ، 2021 کو احمد آباد، گجرات کے سابرمتی آشرم سے کیا تھا اور یہ یومِ آزادی ایک بار پھر، ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے نریندر مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ملک کو نئے ولولے اور جوش کے ساتھ ’امرت کال‘ میں داخل کرے گا۔ 77 ویں یوم آزادی منانے کے لیے متعدد نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑی تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
لال قلعہ کی تقریبات میں خصوصی مہمانوں کے طور پر شرکت کے لیے ملک بھر سے مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 1800 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پہل حکومت کے ’جن بھاگیداری‘ وژن سے ہم آہنگ ہے۔ ان خصوصی مہمانوں میں 400 سے زیادہ درخشاں گاؤں کے 660 سے زیادہ سرپنچ، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشن اسکیم سے 250، پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم اور پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے 50-50 شرکا، سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے 50 شرم یوگی (تعمیراتی مزدور)، جو نئی پارلیمنٹ کی عمارت بھی شامل ہیں، سرحدی سڑکوں کی تعمیر، امرت سروور اور ہر گھر جل یوجنا کی تعمیر میں شامل کارکن، نیز پرائمری اسکول کے اساتذہ، نرسوں اور ماہی گیروں میں سے 50-50 افراد شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ خصوصی مہمان نیشنل وار میموریل کا دورہ کریں گے اور دہلی میں اپنے قیام کے حصے کے طور پر دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ سے ملاقات کریں گے۔
لال قلعہ میں تقریب دیکھنے کے لیے ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 75 جوڑوں کو بھی ان کے روایتی لباس میں مدعو کیا گیا ہے۔ نیشنل وار میموریل، انڈیا گیٹ، وجے چوک، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، پرگتی میدان، راج گھاٹ، جامع مسجد میٹرو اسٹیشن، راجیو چوک میٹرو اسٹیشن، دہلی گیٹ میٹرو اسٹیشن، آئی ٹی او میٹرو گیٹ، نوبت خانہ اور شیش گنج گردوارہ سمیت 12 مقامات پر سیلفی پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔ان اسکیموں/ اقدامات میں گلوبل ہوپ، ویکسین اور یوگا، اجولا یوجنا، خلائی طاقت، ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، سوچھ بھارت، سشکت بھارت، نیا بھارت، پاورنگ انڈیا، پردھان منتری آواس یوجنا اور جل جیون مشن شامل ہیں۔
لال قلعہ پہنچنے پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ اور سکریٹری دفاع گریدھر ارمانے وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔ سکریٹری دفاع دہلی ایریا کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کا وزیر اعظم سے تعارف کرائیں گے۔ اس کے بعد جی او سی دہلی ایریا نریندر مودی کو سلامی بیس لے جائیں گے جہاں مشترکہ انٹر سروسز اور دہلی پولیس گارڈ وزیر اعظم کو عام سلامی پیش کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم گارڈ آف آنر کا معائنہ کریں گے۔
وزیر اعظم کے لیے گارڈ آف آنر دستے میں آرمی، ایئر فورس اور دہلی پولیس کے ایک ایک افسر اور 25 اہلکار اور بحریہ کے ایک افسر اور 24 اہلکار شامل ہوں گے۔ ہندوستانی فوج اس سال کوآرڈینیٹنگ سروس ہے۔ گارڈ آف آنر کی کمان میجر وکاس سانگوان کریں گے۔ وزیر اعظم گارڈ کی فوج کے دستے کی قیادت میجر اندرجیت سچن کریں گے، بحریہ کے دستے کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر ایم وی راہل رمن کریں گے اور فضائیہ کے دستے کی کمان اسکواڈرن لیڈر آکاش گنگاس سنبھالیں گے۔ دہلی پولیس کے دستے کی کمان ایڈیشنل ڈی سی پی سندھیا سوامی کریں گی۔
گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر اعظم لال قلعہ کی فصیل پر جائیں گے جہاں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری ان کا استقبال کریں گے۔ جی او سی، خطہ دہلی وزیر اعظم کو قومی پرچم لہرانے کے لیے اسٹیج پر لے جائیں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہلکی بارش کے بعد دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری تک پہنچا
قومی خبریں

دہلی میں اپریل کے دوران غیر معمولی سردی نے 11 سال کا ریکارڈ توڑا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 9, 2026
دہلی کے اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد افراتفری
قومی خبریں

’7 شہروں کی سیفٹی ریٹنگ میں دہلی سب سے غیر محفوظ!‘

by Qaumi Tanzeem
اپریل 8, 2026
تین بینکوں پر 10 کروڑ روپے سے زیادہ کا جرمانہ
قومی خبریں

ریپو ریٹ 5.25 فیصد برقرار ، ای ایم آئی میں کوئی تبدیلی نہیں

by Qaumi Tanzeem
اپریل 8, 2026
سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا 93 برس کی عمر میں انتقال
قومی خبریں

سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا 93 برس کی عمر میں انتقال

by Qaumi Tanzeem
اپریل 8, 2026
وندے بھارت ایکسپریس کوچ میں لگی آگ
قومی خبریں

’وندے بھارت‘ ٹرین کے کھانا میں نکلا کیڑا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 7, 2026
منی پور میں برہنہ کی گئی لڑکی کی والدہ نے بیان کیا اپنا درد
قومی خبریں

منی پور میں پھر تشدد، راکٹ حملہ میں 2 بچوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 7, 2026
Next Post
بہار کے انتظامی کیڈر کے افسران اب اپنی شادی کی تاریخ، کارڈ  اورتحائف کا حساب بنانے میں مصروف

بہار کے انتظامی کیڈر کے افسران اب اپنی شادی کی تاریخ، کارڈ اورتحائف کا حساب بنانے میں مصروف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

ارریہ میں دوہرے قتل پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

5 گھنٹے ago
آسام انتخاب میں زبردست ووٹنگ تبدیلی کا اشارہ

آسام انتخاب میں زبردست ووٹنگ تبدیلی کا اشارہ

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem