• Home
اتوار, نومبر 8, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

عمر خالد کو ہفتے میں دو بار اہل خانہ سے ای ملاقات کی اجازت

 عدالت نے اپنے حکم میں کہا  کہ چونکہ عمر خالد نے جیل میں قیام کے دوران کسی بھی جیل ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی، اس لیے انہیں یہ سہولت فراہم کی جانی چاہیے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2026
in قومی خبریں
0
ٹرائل کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست  رد

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے سنہ 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق مقدمے میں گزشتہ تقریباً 6 برس سے جیل میں بند سابق طلبہ رہنما عمر خالد کو بڑی راحت دیتے ہوئے ہفتے میں دو بار اپنے اہل خانہ سے ویڈیو کے ذریعے ای ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ چونکہ عمر خالد نے جیل میں قیام کے دوران کسی بھی جیل ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی، اس لیے انہیں یہ سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

عمر خالد نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ہفتے میں دو بار ویڈیو کال کے ذریعے اپنی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے گفتگو کی اجازت دی جائے۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیل جانے کے بعد سے انہیں ہر ہفتے دو ای ملاقاتوں کی سہولت حاصل تھی، تاہم مئی 2026 سے بغیر کسی وجہ بتائے اس سہولت کو کم کرکے ہفتے میں ایک بار کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سمیر واجپئی نے 13 جولائی کو جاری اپنے حکم میں کہا کہ عمر خالد گزشتہ چھ برس سے مسلسل اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے دہلی جیل قواعد و ضوابط کی کسی شق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ عدالت نے اس بنیاد پر انہیں دوبارہ ہفتے میں دو بار ای ملاقات کی اجازت دے دی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو اپنی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد سے بات چیت کے لیے ہفتے میں دو ای ملاقاتوں کی اجازت دی جاتی ہے، کیونکہ ان کا جیل میں رویہ اطمینان بخش رہا ہے اور ان کے خلاف جیل قوانین کی خلاف ورزی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب جیل انتظامیہ نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ جیل ضوابط کے مطابق عمر خالد ہفتے میں صرف ایک ای ملاقات کے حق دار ہیں۔ تاہم عدالت نے اس دلیل کو تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ چونکہ انہیں گزشتہ چھ برس سے ہفتے میں دو ای ملاقاتوں کی سہولت حاصل رہی ہے، اس لیے اس سہولت کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ عمر خالد سنہ 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات سے متعلق مبینہ بڑی سازش کے مقدمے میں عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون اور تعزیراتِ ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں شرجیل امام اور دیگر کئی افراد بھی نامزد ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی دہلی کی ایک عدالت نے عمر خالد اور شرجیل امام کی مستقل ضمانت کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کر دی تھی۔ اس سے قبل بھی عمر خالد کی ضمانت کی متعدد درخواستیں مختلف عدالتوں میں مسترد ہو چکی ہیں۔ حالیہ عدالتی حکم ان کی حراستی زندگی کے دوران اہل خانہ سے رابطے کے حق سے متعلق ایک اہم راحت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پنجاب پولیس کی گینگسٹر نیٹورک کے خلاف بڑی کامیابی
قومی خبریں

پنجاب پولیس کی گینگسٹر نیٹورک کے خلاف بڑی کامیابی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 8, 2026
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

دیوالی اور چھٹھ پر ریلوے کا بڑا انتظام، 18 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 7, 2026
دہلی فساد: آتش زنی اور لوٹ مار کے 6 ملزمان عدالت سے بری
قومی خبریں

دہلی فسادات: 6 مسلم ملزمان تمام الزامات سے بری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 7, 2026
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کا نتیجہ برآمد، نعمان اشرف صدر ، نشرہ نعیم بنیں پہلی خاتون نائب صدر منتخب
قومی خبریں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کا نتیجہ برآمد، نعمان اشرف صدر ، نشرہ نعیم بنیں پہلی خاتون نائب صدر منتخب

by Qaumi Tanzeem
نومبر 6, 2026
کریٹ سومیا 5 سالوں میں 2.20 لاکھ مسلم بچوں کی پیدائش پر فکر مند
قومی خبریں

کریٹ سومیا 5 سالوں میں 2.20 لاکھ مسلم بچوں کی پیدائش پر فکر مند

by Qaumi Tanzeem
نومبر 6, 2026
اتراکھنڈ میں لاپتا افراد کی تلاش، اب تک 4 لاشیں برآمد، دو خواتین کی شناخت
قومی خبریں

اتراکھنڈ میں لاپتا افراد کی تلاش، اب تک 4 لاشیں برآمد، دو خواتین کی شناخت

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2026
Next Post
حماس۔اسرائیل جنگ پر ایران کی نئی دھمکی

جنگ کا دائرہ آبنائے ہرمز سے بڑھ کر بحر احمر تک پہنچنے کا اندیشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پنجاب پولیس کی گینگسٹر نیٹورک کے خلاف بڑی کامیابی

پنجاب پولیس کی گینگسٹر نیٹورک کے خلاف بڑی کامیابی

11 گھنٹے ago
لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

سرکاری اساتذہ تعلیم کو ڈھال بنا کر انتخابی ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتے

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem