• Home
پیر, نومبر 23, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پورنیہ میں تیسری بار لگا ’روزگار میلہ

    پورنیہ میں تیسری بار لگا ’روزگار میلہ

    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں

کتوں کو کھانا کھلانے پر آر ایس ایس اور بی جے پی رہنما آمنے سامنے

اندور میں آر ایس ایس رہنما چیتن پوار اور بی جے پی رہنما ویرندر شیڈگے کے درمیان تنازع بڑھ کر مارپیٹ، توڑ پھوڑ اور تھانے کے گھیراؤ تک پہنچ گیا

by Qaumi Tanzeem
جون 8, 2026
in ریاستی خبریں
0
کتوں کو کھانا کھلانے پر آر ایس ایس اور بی جے پی رہنما آمنے سامنے

مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کے معاملے پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ رہنما چیتن پوار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ویرندر شیڈگے کے درمیان پیدا ہونے والا تنازعہ سیاسی اور تنظیمی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ‘آئی اے این ایس‘ کے مطابق، معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان مارپیٹ، توڑ پھوڑ اور تھانے کے گھیراؤ کی نوبت آ گئی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیتن پوار ویرندر شیڈگے کے گھر کے باہر آوارہ کتوں کو کھانا کھلا رہے تھے۔ اسی دوران ویرندر شیڈگے نے اپنے گھر کے سامنے کتوں کو کھانا ڈالنے پر اعتراض کیا۔ اس بات پر دونوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید تنازع میں تبدیل ہو گئی۔

چیتن پوار کا الزام ہے کہ بحث کے دوران ویرندر شیڈگے نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور انہیں زد و کوب کیا۔ واقعے کے بعد وہ شکایت درج کرانے کے لیے تھانے پہنچے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث فوری کارروائی نہیں کی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے پورے معاملے سے آر ایس ایس کے اعلیٰ ذمہ داران کو آگاہ کیا۔

معاملہ تنظیمی سطح تک پہنچتے ہی بڑی تعداد میں آر ایس ایس کارکن متحرک ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ مشتعل کارکنوں نے ویرندر شیڈگے کے دفتر اور رہائش گاہ کے باہر پہنچ کر توڑ پھوڑ کی۔ اس کے بعد انہوں نے متعلقہ تھانے کا گھیراؤ کیا اور پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد پولیس نے چیتن پوار کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب ویرندر شیڈگے کا نام اس سے قبل بھی مختلف تنازعات میں سامنے آ چکا ہے۔ حال ہی میں ان کا کچھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی تنازع خبروں میں رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ان کی متنازع سرگرمیوں اور تنظیمی شبیہ کو نقصان پہنچانے والے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے بی جے پی کے شہری صدر سمیت مشرا نے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں انہیں چھ برس کے لیے پارٹی سے خارج کرنے سے متعلق ایک مکتوب بھی جاری کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارپیٹ، توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ تمام حقائق سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پورنیہ میں تیسری بار لگا ’روزگار میلہ
بہار

پورنیہ میں تیسری بار لگا ’روزگار میلہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 23, 2026
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا کی والدہ سائرہ منڈا کا انتقال
ریاستی خبریں

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا کی والدہ سائرہ منڈا کا انتقال

by Qaumi Tanzeem
نومبر 23, 2026
دوسرے مرحلے کے تحت 88سیٹوں پر پولنگ آج
ریاستی خبریں

دہلی میں ایس آئی آر کے تحت فارم 6 کے 3.16 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

by Qaumi Tanzeem
نومبر 19, 2026
جھارکھنڈ میں زیر تعمیر کنویئر بیلٹ کا ڈھانچہ گرنے سے تین مزدور ہلاک
ریاستی خبریں

جھارکھنڈ میں زیر تعمیر کنویئر بیلٹ کا ڈھانچہ گرنے سے تین مزدور ہلاک

by Qaumi Tanzeem
نومبر 18, 2026
راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں
بہار

راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

by Qaumi Tanzeem
نومبر 16, 2026
دلجیت دوسانجھ کے 27 نومبر کو  ہونے والے کنسرٹ کے لیے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ
ریاستی خبریں

دلجیت دوسانجھ کے 27 نومبر کو ہونے والے کنسرٹ کے لیے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 15, 2026
Next Post
سلطنت عمان میں طوفانی بارش ،18 افراد جاں بحق

شمال مشرقی ہندوستان میں جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پورنیہ میں تیسری بار لگا ’روزگار میلہ

پورنیہ میں تیسری بار لگا ’روزگار میلہ

3 گھنٹے ago
یوپی میں 11یٹوں پرایس پی اور کانگریس میں مفاہمت کا اکھلیش یادوکادعویٰ

سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کا فیس بک پیج مبینہ طور پر معطل

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem