• Home
جمعہ, ستمبر 11, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ایس جی پی سی کا رام رحیم کو ملی پیرول پر اعتراض

حکومت پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے سکھ برادری میں ناراضگی بڑھ رہی ہے

by Qaumi Tanzeem
مئی 26, 2026
in قومی خبریں
0
ایس جی پی سی کا رام رحیم کو ملی پیرول پر اعتراض

چنڈی گڑھ: روہتک کی سناریا جیل میں سزا کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم کو ایک بار پھر 30 دن کی پیرول ملنے پر شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ تنظیم نے ہریانہ حکومت اور مرکزی حکومت پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے اس فیصلے پر سنگین سوال کھڑے کیے ہیں۔

ایس جی پی سی کے رکن اور سینئر وکیل بھگونت سنگھ سیالکا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دو سادھویوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں سزا یافتہ گرمیت رام رحیم کو گزشتہ نو برسوں میں متعدد بار جیل سے باہر آنے کی اجازت دی جا چکی ہے، جس سے حکومتوں کی نیت پر سوال پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو بار بار راحت دی جانا، جس کا نام سری گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی سے متعلق معاملات میں بھی سامنے آ چکا ہو، سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ بھگونت سنگھ سیالکا نے دعویٰ کیا کہ ڈیرہ سچا سودا سے وابستہ کئی افراد کے نام بھی بے ادبی کے معاملات میں سامنے آئے تھے لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے خصوصی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے ماضی میں شرومنی اکالی دل کے خلاف ماحول بنایا لیکن اب وہی جماعتیں رام رحیم کے معاملے میں نرم رویہ اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رام رحیم سے متعلق مقدمات کو فریدکوٹ سے چنڈی گڑھ منتقل کیا جانا ایک منصوبہ بند حکمت عملی کا حصہ تھا۔ ان کے مطابق معاملے میں قانونی ضابطوں میں تبدیلیاں کی گئیں اور عام قیدیوں پر لاگو ہونے والے اصولوں کو اس معاملے میں یکساں طور پر نافذ نہیں کیا گیا۔

ایس جی پی سی رکن نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سکھ اداروں سے متعلق معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے الگ ہریانہ گردوارہ پربندھک کمیٹی قائم کی گئی، جبکہ پہلے ایس جی پی سی ہریانہ کے گردواروں، تعلیمی اداروں اور دیگر سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی تھی۔

بھگونت سنگھ سیالکا نے یہ بھی کہا کہ ملک میں انتخابی سرگرمیوں کے دوران رام رحیم کو پیرول ملنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جس سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں کا شبہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے حکومتوں کے رویے کو دوہرے معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ایسے افراد بھی رہائی کے منتظر ہیں جو اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں، جبکہ دوسری طرف سنگین جرائم میں سزا یافتہ افراد کو مسلسل پیرول دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بلونت سنگھ راجوآنا کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ایس جی پی سی مسلسل ان کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات بھی ہو چکی ہے لیکن اب تک کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ایس آئی آر کے دوران  حیدرآباد کی کئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس
قومی خبریں

ایس آئی آر کے دوران حیدرآباد کی کئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

سہارنپورمیں مسجد انہدام معاملہ میں مسجد کمیٹی کوعدالت سے راحت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
ہفتے میں 5 دن کام اور دو دن تعطیل کے مطالبہ کو لے کربینک ملازمین ہڑتال پر
قومی خبریں

ہفتے میں 5 دن کام ے مطالبہ کو لے کربینک ملازمین ہڑتال پر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
ولادیمیر پوتن برکس سربراہ اجلاس  میں شرکت کے لیے  دہلی  پہنچ گئے
قومی خبریں

ولادیمیر پوتن برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ گئے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اعظم خان کو آواز کا نمونہ جمع کرانے کی ہدایت
قومی خبریں

اعظم خان کے خلاف پھر ایف آئی آر، حج کمیٹی کی زمین فروخت کرنے کا الزام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2026
گینگسٹر ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی درخواست مسترد
قومی خبریں

گینگسٹر ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی درخواست مسترد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2026
Next Post
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ہلدوانی میں پولیس کارروائی کی مذمت

معروف عالم دین مولانا عبد الرحمن کٹکی 10 برس بعد بری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایس آئی آر کے دوران  حیدرآباد کی کئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس

ایس آئی آر کے دوران حیدرآباد کی کئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس

3 گھنٹے ago
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان

سہارنپورمیں مسجد انہدام معاملہ میں مسجد کمیٹی کوعدالت سے راحت

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem