• Home
جمعہ, مئی 15, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے  بیمار

    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے بیمار

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    والد کو کڈنی عطیہ کرنے کے بی جے پی کے سوال کا روہنی کاسخت جواب

    بی جے پی بنگال کو منی پور بنانے پر آمادہ

    سمراٹ چودھری نے  اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    سمراٹ چودھری نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    پٹنہ سمیت 11 اہم شہروں کے پاس سیٹلائٹ ٹاؤن شپ بنانے کی تیاری

    بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ‘وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اظہارِ افسوس

    نتیش کمار نے بنائی جنتا دل یو کی نئی ٹیم

    ہمارا دردبہار کے کروڑوں نوجوانوں کی تکلیف کے سامنے کچھ بھی نہیں۔تیجسوی

    بدعنوانی کے باعث بہار کو مالی بحران کا سامنا – تیجسوی

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    خواتین ریزرویشن بل کے خلاف کوئی نہیں: تیجسوی یادو

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    بہار اسمبلی کا یک روزہ اجلاس 24 اپریل کو طلب

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران کم و بیش 10 مقامات پر تشدد کے واقعات

آسنسول، مالدہ، کوچ بہار، سلی گوڑی اور مرشد آباد سمیت کئی مقامات پر تصادم ہوئے۔ کہیں امیدواروں کو گھیر کر مارا پیٹا گیا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 23, 2026
in قومی خبریں
0
مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران کم و بیش 10 مقامات پر تشدد کے واقعات

مغربی بنگال میں آج پہلے مرحلہ کے تحت اسمبلی کی 152 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ اس دوران کم و بیش 10 مقامات پر تشدد کے واقعات سامنے آئے اور ایک طرح سے پوری ریاست میں کشیدگی کا ماحول قائم ہو گیا۔ آسنسول، مالدہ، کوچ بہار، سلی گوڑی اور مرشد آباد سمیت کئی مقامات پر تصادم ہوئے۔ کہیں امیدواروں کو گھیر کر مارا پیٹا گیا، کہیں لاٹھیاں چلیں تو کہیں اینٹ اور پتھروں کی بارش ہوئی۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ کہاں کیا کچھ دیکھنے کو ملا۔

آسنسول میں بی جے پی رکن اسمبلی اگنی مترا پال کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ برنپور کے رحمت نگر علاقے میں پیش آیا، جب وہ پولنگ مراکز کا جائزہ لینے جا رہی تھیں۔ ایک عمارت میں قائم پولنگ بوتھ کا معائنہ کرنے کے بعد جیسے ہی وہ آگے بڑھیں، پیچھے سے ان کی گاڑی پر بڑا پتھر پھینکا گیا جس سے پچھلا شیشہ ٹوٹ گیا۔ چونکہ وہ اگلی نشست پر بیٹھی تھیں، اس لیے محفوظ رہیں، لیکن پیچھے بیٹھے ان کی سیکورٹی ٹیم کے ارکان اور ذاتی معاون کو ہلکی چوٹیں آئیں۔

مرشد آباد کے ناؤدہ علاقہ میں اس وقت شدید کشیدگی پھیل گئی جب اے جے یو پی چیف اور ریجی نگر سے امیدوار ہمایوں کبیر ایک مقام کا دورہ کرنے پہنچے، جہاں ان کا ٹی ایم سی حامیوں سے تصادم ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک بڑی بھیڑ نے اچانک ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور لاٹھیوں، ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی اور مرکزی فورس نے حالات کو قابو میں کیا۔

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور میں ترنمول کانگریس کے 2 گروپ آپس میں متصادم ہو گئے، جس کے نتیجے میں ایک انتخابی کیمپ آفس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ ٹی ایم سی لیڈر سوپن علی نے الزام عائد کیا کہ وزیر تجمل حسین اور ان کے حامی کانگریس کے حق میں مہم چلا رہے ہیں اور انہی کے اشارے پر حملہ کیا گیا۔ مالدہ کے ہی موتھا باڑی اسمبلی حلقہ میں ای وی ایم خراب ہونے پر ووٹرس غصے میں آ گئے۔ سیکٹر افسر کے دیر سے پہنچنے پر لوگوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔

سلی گوڑی کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کے دوران ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا، جو ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ موقع پر موجود مرکزی سیکورٹی فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھیڑ کو منتشر کیا اور حالات کو قابو میں لیا۔ دوسری طرف کوچ بہار کے طوفان گنج علاقہ میں ووٹنگ کے دوران بڑی بھیڑ جمع ہو گئی، جسے قابو میں کرنے کے لیے مرکزی سیکورٹی فورس نے لاٹھی چارج کیا اور لوگوں کو منتشر کیا۔

جنوبی دیناج پور کے کمارگنج علاقہ میں بی جے پی امیدوار سوویندو سرکار پر مبینہ طور پر ٹی ایم سی حامیوں نے لاٹھیوں اور گھونسوں سے حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کی موجودگی میں ان پر تشدد کیا گیا۔ جاموڑیا اسمبلی حلقے میں بھی تشدد کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی سے ای وی ایم ملنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ گاڑی سے مبینہ طور پر ای وی ایم ملنے کے بعد انتخابی ماحول گرم ہو گیا۔ مقامی لوگوں اور اپوزیشن کا کہنا تھا کہ گاڑی میں کئی ریزرو ای وی ایم موجود تھیں لیکن وہاں کوئی سیکورٹی اہلکار موجود نہیں تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

نیٹ پیپر لیک معاملہ میں واٹس ایپ اور ٹیلیگرام چیٹس سے اہم ڈیجیٹل شواہد ملنے کا دعویٰ

by Qaumi Tanzeem
مئی 15, 2026
آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار
قومی خبریں

دہلی سمیت 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں SIR کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
مئی 15, 2026
ملک میں پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کا وافر ذخیرہ موجود
قومی خبریں

ملک میں پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کا وافر ذخیرہ موجود

by Qaumi Tanzeem
مئی 15, 2026
جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان مفاہمت
قومی خبریں

جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان مفاہمت

by Qaumi Tanzeem
مئی 15, 2026
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے تھلاپاتھی کا  نیٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ
قومی خبریں

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے تھلاپاتھی کا نیٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
مئی 14, 2026
پیپر لیک نیٹورک کو سیاسی تحفظ حاصل ہے اور اس کے لیے حکومت براہ راست ذمہ دار ہے -کانگریس
قومی خبریں

پیپر لیک نیٹورک کو سیاسی تحفظ حاصل ہے اور اس کے لیے حکومت براہ راست ذمہ دار ہے -کانگریس

by Qaumi Tanzeem
مئی 14, 2026
Next Post
شمالی ہند میں لُو اور جنوبی ہند میں بارش سے جینا دوبھر

دہلی، اتر پردیش، ہریانہ، مدھیہ پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں گرم لہر کے پیش نظر یلو الرٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان

نیٹ پیپر لیک معاملہ میں واٹس ایپ اور ٹیلیگرام چیٹس سے اہم ڈیجیٹل شواہد ملنے کا دعویٰ

21 گھنٹے ago
آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار

دہلی سمیت 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں SIR کا اعلان

21 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem