• Home
جمعرات, ستمبر 24, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

‎منی پور میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر جماعت اسلامی ہند کی گہری تشویش

‎نائب امیر سلیم انجینئر نے شہری حقوق کے تحفظ اور فوری مکالمے کا کیا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 21, 2026
in قومی خبریں
0
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

‎نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے منی پور میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سنگین انسانی بحران اور شہری آزادیوں کی پامالی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی پور انتظامیہ تشدد پر لگام لگانے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائی کرے ۔

‎میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ گھر کے اندر دو کمسن بچوں کا درد ناک قتل، مظاہروں کے دوران شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں نہایت افسوسناک ہیں ۔اس سے انتظامیہ کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار کوئی بھی ہو اس طرح کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال سے سکیورٹی کے مقررہ اصولوں کی پاسداری پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ضروری ہے کہ تشدد کے تمام واقعات کی آزاد، غیر جانبدارانہ اور مقررہ مدت میں تحقیقات کرائی جائیں تاکہ جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔

‎پروفیسر سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ ریاست کی میتئی، کوکی ، زو اور ناگا برادریوں تک تشدد کا پھیل جانا ایک خطرناک صورت حال ہے اور یہ باہمی اعتماد کے ٹوٹنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ کرفیو کا مسلسل نفاذ اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی اگرچہ سکیورٹی اقدامات کے طور پر کی گئی ہے، تاہم ان پابندیوں سے معلومات تک رسائی ، زمینی حالات سے آگاہی اور شہری آزادیوں پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں تاخیر اور قصوار وار افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے سے عوام کے اندر غم و غصہ اور بداعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہری علاقوں میں بھاری ہتھیاروں اور مسلح کارروائیوں کے بڑھتے استعمال نے عام شہریوں کو مزید غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

‎جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امیر نے کہا کہ یہ صورت حال ان سنگین مسائل کی بھی عکاسی کرتی ہے جو 2023 میں شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے اب تک حل نہیں کئے جا سکے ہیں ۔ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ تشدد کا پھیلاؤ، مختلف متضاد بیانیے اور باہمی الزامات مزید تقسیم اور عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ سلیم انجینئر نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کسی بھی برادری کو اجتماعی طور پر مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے، کیونکہ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ حکومت کو فوری اقدامات کرتے ہوئے تمام برادریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے اور قانون کی بالادستی کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے قائم کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ منی پور کی موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے صرف سکیورٹی اقدامات کافی نہیں ہیں۔ اس کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی سخت ضرورت ہے جس میں پر تشدد واقعات کی شفاف تحقیقات، شہری آزادیوں کی بحالی اور سول سوسائٹی و برادری کے نمائندوں کے ساتھ بامعنی مکالمہ شامل ہو۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے بات چیت، مفاہمت اور اعتماد سازی کے اقدامات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

‎ جماعت اسلامی ہند حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے، آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے اور معمولات زندگی کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ پائیدار امن صرف انصاف، جوابدہی اور انسانی وقار و شہری آزادیوں کے احترام سے ہی ممکن ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

’یو پی آئی‘ چارج کے خلاف پورے ملک میں  احتجاجی مظاہرے شروع
قومی خبریں

’یو پی آئی‘ چارج کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے شروع

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 24, 2026
الیکشن کمیشن پر سوال اٹھانے والی  نئی رپورٹ افشاں
قومی خبریں

الیکشن کمیشن پر سوال اٹھانے والی نئی رپورٹ افشاں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 24, 2026
مودی حکومت میں دس سال سے مسلسل آئین کا قتل ۔کھڑگے
قومی خبریں

چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپوزیشن کی زیرالتوا تحریک پر فیصلہ کیا جائے۔ کھڑگے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
بہوجن سماج پارٹی لوک سبھا انتخاب تنہا لڑے گی۔مایاوتی
قومی خبریں

مایاوتی نے اپنے چھوٹے بھتیجے ایشان آنند کو پارٹی کا نیشنل کوآرڈینیٹربنایا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
تقریباً 4 درجن دوائیاں  معیار کے ٹیسٹ میں فیل
قومی خبریں

’نان شیڈول ڈرگ‘ کی ابتدائی قیمتوں پر حکومت کا مؤثر کنٹرول نہیں- سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بغیر ڈیٹا والے پلان کا آپشن دینا ہوگا
قومی خبریں

ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بغیر ڈیٹا والے پلان کا آپشن دینا ہوگا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
Next Post
کیجریوال کے عہدے پر برقرار رہنے کے خلاف عرضی خارج

دہلی ہائی کورٹ نے ججوں کی حفاظت کے معاملے پر دہلی پولیس کو سخت پھٹکار لگائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

’یو پی آئی‘ چارج کے خلاف پورے ملک میں  احتجاجی مظاہرے شروع

’یو پی آئی‘ چارج کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے شروع

10 منٹس ago
الیکشن کمیشن پر سوال اٹھانے والی  نئی رپورٹ افشاں

الیکشن کمیشن پر سوال اٹھانے والی نئی رپورٹ افشاں

57 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem