• Home
اتوار, دسمبر 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخابات میں طاقت کے غلط استعمال کو روکا جائے : جماعت اسلامی ہند

ماہانہ پریس کانفرنس میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کی روک تھام اور سی اے اے مخالف سیاسی قیدیوں کی فوری ضمانت

by Qaumi Tanzeem
نومبر 1, 2025
in قومی خبریں
0
بہار اسمبلی انتخابات میں طاقت کے غلط استعمال کو روکا جائے : جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں منعقد ہونے والی ماہانہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے بہار اسمبلی انتخابات اور خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پراظہار خیال کیا ۔پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (ای پی سی آر) کے سکریٹری ندیم خان نے سی اے اے مخالف سیاسی کارکنان کی مسلسل قید پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے بہار کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی دانش مندی اور ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا صرف ایک حق نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے جو جمہوریت کی مضبوطی اور منصفانہ معاشرے کے قیام کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کا چناؤ ان کے وژن، کارکردگی، دیانت داری اور عوامی مسائل جیسے غربت، بے روزگاری، تعلیم، صحت اور انصاف کے بنیاد پر کریں نہ کہ جذباتی، تفرقہ انگیز یا فرقہ وارانہ اپیلوں کی بنیاد پر۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ نفرت انگیز تقریروں ، فرقہ وارانہ پولرائزیشن اور طاقت کے ناجائز استعمال سے گریز کریں۔ نائب امیر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کو آزاد، منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہار سیاسی شعور اور سماجی ہم آہنگی کی سرزمین رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بہار کے عوام ایسے امیدواروں کا چناؤ کریں گے جو حقیقی ترقی،حق و انصاف اور امن کے لیے پرعزم ہوں۔

ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے تین حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کیا ۔مہاراشٹر میں ایک خاتون ڈاکٹر کی خودکشی جس نے ایک پولیس افسر پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، دہلی میں ایک اسپتال کی ملازمہ جو جعلی فوجی افسر کے ذریعے پھنسائی گئی اور ایک ایم بی بی ایس طالبہ کو نشہ دے کر بلیک میل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعات تنہا نہیں بلکہ سماج میں بڑے پیمانے پر آ رہی گراوٹ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات اس عدم تحفظ کی ایسی تصویر پیش کرتے ہیں جو ملک کی خواتین کو روزمرہ کی زندگی میں درپیش ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی رپورٹ’ کرائم ان انڈیا 2023 ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں خواتین کے خلاف 4,48,211 مقدمات درج ہیں، انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خواتین کے تحفظ میں ناکامی نہایت تشویشناک ہے۔اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند نے تیز رفتار عدالتی کارروائی، متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی، پولیس، عدلیہ و صحت کے شعبے میں وسیع تر صنفی تحفظ کی تربیت و حساسیت کا مطالبہ کیا۔ تاہم پروفیسر سلیم نے خبردار کیا کہ صرف قوانین کافی نہیں ہیں۔ ہمیں سخت قوانین کے ساتھ ساتھ ایک اخلاقی عوامی بیداری کی تحریک کی بھی ضرورت ہے تاکہ احترام، وقار، خدا کے خوف پر مبنی سماجی اقدار کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔

پریس کانفرنس میں اے پی سی آر کے سیکرٹری ندیم خان نے 2020 دہلی دنگا سازش کیس میں قید اینٹی سی اے اے کارکنوں کی مسلسل نظربندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ طلبہ اور کارکنان پانچ سال سے زائد عرصہ سے بغیرکسی مقدمہ کے جیلوں میں بند ہیں۔ یہ دراصل عدالتی عمل کے ذریعے سزا دینے کے مترادف ہے، جو اس اصول کے منافی ہے کہ ضمانت قاعدہ ہے، قید استثنا۔انہوں نے دہلی پولیس کی جانب سے ضمانت کی مخالفت پر تنقید کی، خاص طور پر اس کے اس دعوے پر کہ دہلی فسادات حکومت گرانے کی سازش کا حصہ تھے۔ ندیم خان نے کہا کہ واٹس ایپ چیٹس، احتجاجی تقریریں اور اختلاف رائے کو دہشت گردی قرار دینا آئین کے بنیادی ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یو اے پی اےکے غلط استعمال سے ایک جمہوری احتجاج کو مجرمانہ فعل بنا دیا گیا ہے ۔جماعت اسلامی ہند اور اے پی سی آر نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ضمانت کو ترجیح دی جائے اور انصاف کو سیاسی دباؤ سے آزاد رکھا جائے ۔ندیم خان نے کہا کہ اختلاف رائے کی آزادی جمہوریت کی روح ہے۔ اس کا گلا گھوٹنا ہمارے جمہوری ڈھانچے کے لیے تباہ کن ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل  سے رشتہ ختم کر دیا
قومی خبریں

اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل سے رشتہ ختم کر دیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
ایئر انڈیا  اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا بڑا فیصلہ
قومی خبریں

ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا بڑا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
گوا کے نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک
قومی خبریں

گوا کے نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
رَد ہوئی پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ ملنے  میں بھی دقتوں کا سامنا
قومی خبریں

رَد ہوئی پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ ملنے میں بھی دقتوں کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

‘انڈیگو’ بحران کے پیش نظر ریلوے نے 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد
قومی خبریں

اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 5, 2025
Next Post
نوکری کا جھانسہ دیکر ٹھگے جانے کے بعد 21 سالہ خاتون کی خود کشی

نوکری کا جھانسہ دیکر ٹھگے جانے کے بعد 21 سالہ خاتون کی خود کشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

موت کے ایک سال بعد اسسٹنٹ ٹیچرکی برطرفی کا حکم

45 منٹس ago
اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل  سے رشتہ ختم کر دیا

اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل سے رشتہ ختم کر دیا

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem