• Home
بدھ, اپریل 15, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری  بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے

    سمراٹ چودھری بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ

    ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

    ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری 15 اپریل کو

    ترہت کونسل سیٹ کے لیے این ڈی اے میں اختلاف

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامان کی نئے پتے پر منتقلی شروع

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    ارریہ میں دوہرے قتل پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    تیجسوی یادو کی بہار حکومت کو نصیحت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں بہار

پنچایت نمائندوں کو پنشن اور انشورنس ر دینے کاتیجسوی کا وعدہ

آرجے ڈی لیڈر نے کہا کہ عوام بہار کی موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اسے بدلنا چاہتے ہیں

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 26, 2025
in بہار
0
وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

بہارمیں حکومت تبدیلی کے عوامی رجحان سے پر جوش کانگریس زیر قیادت مہا گٹھ بندھن کے رہنماوں نے اسمبلی انتخابات میں بڑی کامیابی درج کرانے کے لئے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ اس دوران مہا گٹھ بندھن کی جانب سے وزیراعلیٰ عہدے کا چہرہ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو ایک اور بڑا وعدہ کیا۔ انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کے اقتدار میں آنے پر پنچایت کے نمائندوں کو 50 لاکھ روپے کی پنشن اور انشورنس کور دینے کا وعدہ کیا ہے۔

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ انتخابی مہم تیز ہو گئی ہے اور بہار تبدیلی کے لیے بے چین ہے۔ موجودہ نتیش کمار حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار میں 20 سالوں سے کھٹارا سرکار ہے مگر اب عوام تبدیلی کے لیے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگ ان کی حمایت کے لیے بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں۔ آرجے ڈی لیڈر نے کہا کہ عوام بہار کی موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اسے بدلنا چاہتے ہیں۔ اس حکومت میں بدعنوانی اور جرائم عروج پر ہیں اور لوگ بی جے پی کو سمجھ چکے ہیں۔

بی جے پی اور امیت شاہ پر طنز کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں جان بوجھ کر کارخانے نہیں لگنے دیئے گئے۔ سابق نائب وزیراعلیٰ نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ 17 مہینوں میں بہت کام ہوا تھا، چاچا جی نہیں پلٹے ہوتے تو اور بھی کام ہوتا۔ کانگریس اور اتحاد کے بارے میں آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ وہ ایک ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور مستقبل میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ انتخابی مہم بھی شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیجسوی نے کسی کا نقصان نہیں کیا ہے اور نہ تیجسوی سے کسی کو شکایت ہے۔ بہار کے عوام نے پچھلی حکومت کو 20 سال دیے اور اب ہم صرف 20 مہینے مانگ رہے ہیں۔

تیجسوی یادو نے اپنی حکومت کے قیام کے وعدوں کی فہرست بیان کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتی نمائندوں کا اعزازیہ دوگنا کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سونار، حجام، لوہار اور بڑھئی پیشے سے وابستہ افراد کو خود روزگار کے لیے یکمشت پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ تیجسوی یادو نے بہار میں صنعتوں کی کمی کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بڑی بڑی فیکٹریوں اور آئی ٹی پارک سمیت تمام صنعتوں کو گجرات لے جایا گیا اور بہار کو صرف دھوکہ دیا گیا اور ٹھینگا دکھایا گیا۔ تیجسوی یادو نے عوام سے حاصل ہو رہی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے بعد ریاست کی ترقی اوراپنے عوام کی بہبود کے لئے ہم ہر ممکن اقدمات کریں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر
بہار

24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

by Qaumi Tanzeem
اپریل 15, 2026
سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا
بہار

سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 15, 2026
سمراٹ چودھری  بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے
بہار

سمراٹ چودھری بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 14, 2026
بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل
بہار

نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 14, 2026
ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے
بہار

ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 14, 2026
نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ
بہار

نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری 15 اپریل کو

by Qaumi Tanzeem
اپریل 13, 2026
Next Post
ہمارےوالد نے فرقہ پرست طاقتوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا-تیجسوی

ہمارےوالد نے فرقہ پرست طاقتوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا-تیجسوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

قومی ترانمہ ’وندے ماترم‘ نہیں گانے کے سبب2 خاتون کونسلروں کے خلاف کیس درج

قومی ترانمہ ’وندے ماترم‘ نہیں گانے کے سبب2 خاتون کونسلروں کے خلاف کیس درج

10 گھنٹے ago
سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem