• Home
منگل, دسمبر 23, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں بہار

پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی اشاعت کے لیے الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات

ووٹنگ سے ایک دن پہلے اور ووٹنگ کے دن اشتہارات کے لیے پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 21, 2025
in بہار
0
لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلے میں 102سیٹوں پر پولنگ مکمل
نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار اسمبلی انتخابات 2025 اور 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی اشاعت کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کے گمراہ کن یا جانبدارانہ مواد سے ووٹروں پر اثر نہ پڑے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بہار میں ووٹنگ دو مرحلوں میں ہوگی۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر (جمعرات) کو اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر (منگل) کو منعقد ہوگا۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی، امیدوار، تنظیم یا شخص ووٹنگ کے دن اور اس سے ایک دن قبل پرنٹ میڈیا میں کوئی اشتہار شائع نہیں کر سکتا، جب تک کہ اس کی مواد کو ریاستی یا ضلعی سطح کی میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) سے پیشگی منظوری حاصل نہ ہو۔

یہ پابندی پہلے مرحلے کے لیے 5 اور 6 نومبر کو اور دوسرے مرحلے کے لیے 10 اور 11 نومبر 2025 کو نافذ رہے گی۔ اس کا مقصد ووٹروں کو جھوٹی یا گمراہ کن معلومات سے بچانا اور انتخابی ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔کمیشن نے مزید وضاحت کی کہ اگر کسی امیدوار یا جماعت کو پرنٹ اشتہار شائع کرانا ہے تو اسے کم از کم دو دن پہلے ایم سی ایم سی میں منظوری کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ مثال کے طور پر اگر کوئی اشتہار 6 نومبر کو شائع ہونا ہے تو درخواست 4 نومبر تک لازمی طور پر جمع کرانی ہوگی۔

ریاستی اور ضلعی سطح پر میڈیا سرٹیفکیشن کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ کمیٹیاں اشتہارات کا مواد جلدی جانچیں گی اور بروقت فیصلہ سنائیں گی تاکہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور تنظیموں سے ان قواعد کی سختی سے پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کمیشن کے مطابق پرنٹ میڈیا انتخابی مہم کا ایک طاقتور ذریعہ ہے، اس لیے اس کا محتاط استعمال لازمی ہے تاکہ ووٹروں کے ذہنوں پر غیر ضروری اثر نہ ڈالا جا سکے۔مقامی انتظامیہ اور پولیس کو بھی ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اگر انہیں کسی غیر مناسب یا گمراہ کن اشتہار کی اطلاع ملے تو فوراً الیکشن کمیشن کو مطلع کریں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد
بہار

اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن
بہار

لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 20, 2025
نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ
بہار

نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 20, 2025
جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات
بہار

مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 17, 2025
تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا
بہار

تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال
بہار

دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 15, 2025
Next Post
پونے واقع ’شنیوار واڑہ‘ میں نماز اداکرنے پر ہنگامہ

پونے واقع ’شنیوار واڑہ‘ میں نماز اداکرنے پر ہنگامہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، دہلی پولیس کی تحقیقات شروع

انشورنس پالیسی کے نام پر فراڈ کرنے والے بڑے گروہ کا پردہ فاش

12 گھنٹے ago
اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem