مرکزی وزیر دخلہ امت شاہ نے بدھ (8 اکتوبر) کو اپنے آفیشیل ای میل ایڈریس بدلنے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ کہا کہ وہ اب ’جی میل‘ کے بدلے ’زوہو میل‘ کا استعمال کر رہے ہیں۔ امت شاہ نے لکھا کہ ’’میں نے اپنا ای میل ایڈریس زوہو میل پر سوئچ کر لیا ہے۔ براہ کرام میرے ای میل پتہ میں ہوئی تبدیلی پر توجہ دیں۔ میرا نیا ای میل ایڈریس ‘amitshah.bjp @ http://zohomail.inہے۔ مستقبل میں ای میل بھیجنے کے لیے براہ کرام اسی پتہ کا استعمال کریں۔‘‘ پوسٹ کے اخیر میں انہوں نے لکھا کہ ’’اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے شکریہ۔‘‘
اگر ’زوہو میل‘ کی بات کی جائے تو یہ ایک محفوظ اور پروفیشنل ای میل خدمات ہے، جو صارفین کو بہتر ڈیٹا انتظام اور آسان میلنگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر کمپنیوں اور پیشہ ور افراد کے لیے بنایا گیا ہے۔ حال ہی میں وزیر ریل اشونی ویشنو نے بھی اپنا آفیشیل ای میل ایڈریس ’زوہو میل‘ میل پر سوئچ کیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ زوہو میل، زوہو کارپوریشن کی جانب سے پیش کی گئی ایک آن لائن ای میل خدمت ہے، جو ’جی میل‘ یا ’آؤٹ لُک‘ کا ایک بہترین متبادل ہے۔