مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے نریندر رانے کو ممبئی این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کا صدر مقرر کیا ہے۔ انھوں نے نریندر رانے کو تقرری نامہ سونپ کر مبارکباد پیش کی۔ حالانکہ دوسری طرف شرد پوار نے دہلی میں میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے سامنے اجیت پوار پر شدید حملہ کیا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میں ہی این سی پی چیف ہوں۔
اس درمیان اجیت پوار گروپ کے سرکردہ لیڈر چھگن بھجبل کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’اجیت پوار گروپ نے اچانک این سی پی توڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، بلکہ سوچ سمجھ کر اور پوری طرح کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے۔
چھگن بھجبل کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے سے پہلے اجیت پوار اور ان کے ساتھیوں نے ماہرین قانون سے مشورہ بھی کیا تھا تاکہ نااہل ٹھہرائے جانے سے بچ سکیں۔ یہ باتیں چھگن بھجبل نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ اور وزارتی عہدہ کا حلف لینے سے پہلے دو تین ماہرین قانون سے مشورہ لیا گیا تھا تاکہ حکومت میں شامل ہونے پر انھیں نااہل نہ ٹھہرایا جا سکے۔ ساتھ ہی پارٹی کے آئین اور ووٹنگ کے اصولوں پر بھی عمل کیا گیا ہے۔‘‘ اس موقع پر چھگن بھجبل نے انکشاف کیا کہ پارٹی کے پوسٹرس میں شرد پوار کی تصویر استعمال کرنی ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ اجیت پوار اور دیگر لیڈران کریں گے۔