دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) کو گجرات سے خوشخبری ملی ہے۔ گجرات میں ہوئے بلدیاتی انتخاب میں اروند کیجریوال کی پارٹی نے کئی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ دہلی کی شکست سے مایوس عآپ کو پہلے چھتیس گڑھ سے اور اب گجرات سے اچھی خبر ملی ہے۔ دوارکا میں عام آدمی پارٹی نے جیت کا پرچم لہرایا ہے۔ یہاں سلایا کے وارڈ نمبر 1 اور 2 میں عآپ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ سلایا میونسپلٹی کے وارڈ-2 سے بھی عااپ کے سبھی 4 امیدواروں نے جیت حاصل کی۔
جونا گڑھ ضلع کے مانگرول میونسپلٹی وارڈ-3 میں بھی عام آدمی پارٹی پر لوگوں نے اپنا اعتماد ظاہر کیا اور سبھی 4 امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ وہیں کرجن میونسپلٹی-3 سے عآپ کے دگ وجئے سنگھ (پپوبھائی) اٹودریا نے جیت حاصل کی۔ ڈیڈیا پارا تعلقہ کی جھاک تعلقہ پنچایت بیٹھک سے عآپ کے امیدواروں کو 26000 سے زیادہ ووٹوں سے جیت ملی۔ گِر سومناتھ ضلع کی چتروڈ تعلقہ پنچایت میں عآپ کے امیدوار راج پڑانیا نے اچھا مظاہرہ کیا۔ حالانکہ وہ 31 ووٹ سے انتخاب ہار گئے۔
جونا گڑھ میونسپل کارپوریشن، 66 میونسپلٹی اور تین تعلقہ پنچایتوں میں اتوار کو انتخابات کرائے گئے تھے۔ وہیں بوٹاد اور بانکانیر میونسپلٹیز میں وسط مدتی انتخاب کرائے گئے تھے، جبکہ مختلف وجوہات سے خالی پڑی مختلف مقامی اور شہری بلدیات کی 106 سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوئے۔واضح ہو کہ تین دن پہلے ہی عام آدمی پارٹی نے چھتیس گڑھ میں بھی کامیابی کا پرچم لہرایا تھا۔ یہاں بلاس پور کی بودری میونسپلٹی کے چیئرمین عہدہ پر عآپ امیدوار نیلم وجئے ورما نے جیت حاصل کی تھی۔