• Home
اتوار, اگست 31, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    انتخاب سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اعلانات کا سلسلہ جاری

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    ووٹ چوری کا سلسلہ سالوں سے جاری : راہل گاندھی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں بہار

بہار میں سردی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی سے لوگ پریشان

ریاست میں موسم بدلنے سے لوگوں میں صحت سے متعلق مسائل پیدا ہونے شروع ہو گئے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 17, 2024
in بہار
0
بہار میں سردی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی سے لوگ پریشان

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ اس وجہ سے کئی ضلعوں میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ ساتھ ساتھ مشرقی علاقے کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

ریاست کے سیتامڑھی اور مدھوبنی ضلع میں گزشتہ کچھ دنوں سے صبح میں کہرا چھایا رہ رہا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں اسی طرح کئی دیگر ضلعوں میں بھی کہرے کی چادر دیکھی جا سکتی ہے۔ کہرے کے سبب دھان اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جو کسانوں کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔

پٹنہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہوا کا اثر پورے بہار میں بنا ہوا ہے۔ اس وجہ سے زیادہ تر علاقوں میں آسمان صاف ہے اور دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 15 اکتوبر کو پورے ہندوستان میں مانسون کی وداعی ہو چکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کشن گنج کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ باقی سبھی ضلعوں میں موسم خشک رہا۔

بہار میں موسم کا مزاج بدلنے سے لوگوں میں صحت سے متعلق مسائل پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ ٹھنڈی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو بغیر صلاح کے کوئی بھی دوا نہیں کھانے کو کہا ہے۔ وہیں دوا فروخت کنندگان کا کہنا ہے کہ ایلرجی اور اینٹی بایوٹک دواؤں کی فروختگی میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

اس درمیان محکمہ موسمیات نے بہار کے 12 ضلع میں ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان ضلعوں میں مدھے پورہ، پورنیہ، سہرسہ، کٹیہار، بھاگلپور، سوپول، ارریہ، کشن گنج، جموئی، مونگیر اور بانکا شامل ہیں۔ بارش کے پیش نظر یہاں کے لوگوں کو احتیاط برنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت
بہار

’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ
بہار

پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

by Qaumi Tanzeem
اگست 29, 2025
بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ
بہار

بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

by Qaumi Tanzeem
اگست 29, 2025
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
بہار

الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

by Qaumi Tanzeem
اگست 29, 2025
ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری
بہار

ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

by Qaumi Tanzeem
اگست 27, 2025
نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ
بہار

نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

by Qaumi Tanzeem
اگست 27, 2025
Next Post
عدالت میں رکھی جانے والی قانون کی دیوی تبدیل

عدالت میں رکھی جانے والی قانون کی دیوی تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

20 گھنٹے ago
’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

20 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem