• Home
بدھ, دسمبر 24, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

قیدیوں کو ذات کی بنیاد پر کام دینا غیر آئینی: سپریم کورٹ

مرکزی حکومت کے جیل مینول 2016 میں خامیاں ہیں‘عدالت عظمیٰ کا ریمارک

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2024
in قومی خبریں
0
وَن رینک، وَن پنشن پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ

نئی دہلی :قیدیوں کو ذات کی بنیاد پر کام دینا غیر آئینی ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے آج یہ تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جیل مینوئل میں موجود ان تمام دفعات کو ختم کیا جانا چاہئے جو اس طرح کے امتیاز کو فروغ دیتے ہیں۔جسٹس چندرچوڑ نے بنچ کی طرف سے کہا کہ مرکزی حکومت کے جیل مینول 2016 میں خامیاں ہیں۔ ان میں ذات کی بنیاد پر قیدیوں کی درجہ بندی پر پابندی لگانی چاہیے۔بنچ نے مہاراشٹرا کے کلیان کی رہنے والی سکنیا شانتا کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔ ان کی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملک کی کچھ ریاستوں کے جیل مینوئل میںذات پات کی بنیاد پر امتیاز کو فروغ دیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ نے ہدایت د ی کہ قیدیوں کو خطرناک حالات میں گٹر کے ٹینک وغیرہ صاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ رواج نوآبادیاتی دور کے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر قوانین برطانوی دور حکومت میں بنائے گئے تھے۔بنچ نے کہا اگر پرائیویٹ افراد کے ذریعہ آرٹیکل 23 (انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت کی ممانعت) کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے تو ریاست اس کی ذمہ دار ہوگی۔ ایسی ذاتوں کے خلاف نفرت، حقارت اور وسیع تعصب نہیں برتا جا سکتا۔بنچ نے جیلوں کے اندر امتیازی سلوک کے مبینہ معاملے میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور عدالت عظمیٰ کی رجسٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملہ (جیلوں کے اندر امتیازی سلوک سے متعلق) کو تین ماہ بعد سماعت کیلئے پیش کرے۔عدالت عظمیٰ نے تمام ریاستوں کو اس فیصلے کی تعمیل کی رپورٹ (اس عدالت کے سامنے) پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔سپریم کورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ عدالت کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پسماندہ لوگوں کو نقصان نہ پہنچے۔ عدالت نے کہا کہ آئین ایس سی / ایس ٹی کو تحفظاتی امتیاز کے لیے تسلیم کرتا ہے لیکن اس کا استعمال لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے لیے نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ہونا چاہیے اور اس حاشیہ پر رہنے والے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہئے۔بنچ نے کہا کہ قیدیوں کے درمیان اس طرح کا امتیاز نہیں ہو نا چاہئے۔بنچ نے کہا کہ سماج کے پسماندہ لوگوں کو صفائی اور جھاڑو دینے کا کام اور اعلیٰ ذات کے لوگوں کو کھانا پکانے کا کام سونپنا آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری پر حملوں پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ تشویش

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 24, 2025
مواصلات پر مبنی دیسی ٹرین کنٹرول نظام تیار کرنے کاپلان
قومی خبریں

دہلی میٹرو فیز 5اے کے تحت تین نئے کوریڈورز کی منظوری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 24, 2025
پنجاب میں ایک اور نوجوان باڈی بلڈر کی موت
قومی خبریں

پنجاب میں ایک اور نوجوان باڈی بلڈر کی موت

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 24, 2025
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی کامیابی میں ایک اور باب کا اضافہ
قومی خبریں

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی کامیابی میں ایک اور باب کا اضافہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 24, 2025
وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، دہلی پولیس کی تحقیقات شروع
قومی خبریں

انشورنس پالیسی کے نام پر فراڈ کرنے والے بڑے گروہ کا پردہ فاش

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد
قومی خبریں

اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
Next Post
کوچنگ سانحہ پر دہلی پولیس کو دہلی ہائی کورٹ کی شدیدپھٹکار

شاہی عیدگاہ پارک میں لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کرنے کا معاملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری پر حملوں پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ تشویش

10 گھنٹے ago
مواصلات پر مبنی دیسی ٹرین کنٹرول نظام تیار کرنے کاپلان

دہلی میٹرو فیز 5اے کے تحت تین نئے کوریڈورز کی منظوری

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem