واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے اپنا نام واپس لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب امریکی صدارتی انتخابات میں مدمقابل نہیں ہیں۔ بائیڈن کے بعد کملا ہیرس اگلی دعویدار ہوں گی۔ بائیڈن کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے ساتھی ڈیموکریٹس ان پر مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف کمزور امیدوار ثابت ہو رہے ہیں۔
صدارتی انتخابات سے اپنا نام واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ایک بار پھر الیکشن لڑنے کا تعلق ہے تو پارٹی اور ملک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر کے عہدے کے لیے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ لے رہے ہیں۔
بائیڈن نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ملک کو اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے۔ خود جو بائیڈن نے بھی اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اس ٹویٹ میں کہا کہ ‘میرے ساتھی ڈیموکریٹس میری نامزدگی کے خلاف تھے اور اب وہ بطور صدر اپنی بقیہ مدت کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کریں گے۔