• Home
جمعہ, جولائی 3, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

    گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کے گھر کی چوری میں آیا نیا موڑ

    بھرت تیواری کے گاؤں بلوٹی میں کل جماعتی مہاپنچایت کا انعقاد

    بھرت تیواری کے گاؤں بلوٹی میں کل جماعتی مہاپنچایت کا انعقاد

    بھرت تیواری  انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج

    بھرت تیواری انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج

    نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران  ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

    نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

    بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ  سپریم کورٹ پہنچا

    بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

امت شاہ کے چھیڑچھاڑ والے ویڈیو کے سلسلے میں دہلی پولیس کی کاروائی

آندھرا کے نائب وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو موبائل فو کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 29, 2024
in قومی خبریں
0
امت شاہ کے چھیڑچھاڑ والے ویڈیو کے سلسلے میں دہلی پولیس کی کاروائی

حیدرآباد: ریزرویشن سے متعلق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے چھیڑچھاڑ والے ویڈیو کے سلسلے میں دہلی پولیس نے تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کو جانچ کے حصہ کے طورپر قومی دارالحکومت طلب کیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ سوشیل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ امت شاہ ریزرویشن کے خلاف ہیں۔ذرائع نے کہا کہ وزیراعلی سے کہا گیا ہےکہ وہ سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر فرضی ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے لئے مبینہ طور پر استعمال ان کے موبائیل فون کے ساتھ حاضر ہوں۔ دہلی پولیس کی ٹیم ایسے افراد کو نوٹس دینے کے لئے تلنگانہ پہنچی جنہوں نے اس فرضی ویڈیو کو ٹویٹ کیا چونکہ کانگریس تلنگانہ یونٹ نے ایکس پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیا، اسے بھی نوٹس دی گئی۔
قبل ازیں بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے کہا تھا کہ تلنگانہ کانگریس امت شاہ کے چھیر چھاڑ کئے گئے ویڈیو کو گشت کروارہی ہے جو مبینہ طور پر من گھڑت ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر تشدد کو اکسایا جاسکتا ہے۔ بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ اس ویڈیو سے چھیڑچھاڑ کی گئی ہے اور امیت شاہ ک یاصل بیان کو جو انہوں نے ایک ریلی میں دیا تھا توڑمروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔بی جے پی ترجمان امیت مالویہ نے کہا کہ کانگریس اڈیٹ کیا ہوا ویڈیو پھیلارہی ہے جو فیک ہے اور اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تشدد ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو دیئے جانے والے غیردستوری ریزرویشن کو ہٹانے کی بات کی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ یہ معاملہ تحقیقات کے مرحلہ میں ہے۔ ویڈیو کہاں سے بنائی گئی اس کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اس کو پوسٹ کرنے والے افراد کا پتہ لگاتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور پوچھ گچھ میں حاضر ہونے کے لئے انہیں نوٹس دی جائے گی۔دہلی پولیس نے بی جے پی اور وزارت داخلہ سے موصولہ شکایات کے بعد اتوار کو اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے علاوہ انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی دوران اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ دہلی پولیس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کرناٹک میں انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے خلاف لڑائی لڑنے والوں کو ہی نوٹسیں دی جاتی ہیں۔ جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں، مرکزی حکومت، ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی کا استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے لئے دہلی پولیس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ مودی کی جانب سے سی بی آئی اور ای ڈی کا اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جاتا تھا تاہم اس مرتبہ دہلی پولیس کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک میں کانگریس برسر اقتدار آئے گی۔ تلنگانہ کے ساتھ ساتھ کرناٹک میں بھی زعفرانی جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پورے شمال مغربی ہندوستان میں مانسون کے سرگرم ہونے کی پیش گوئی
قومی خبریں

دہلی، اتر پردیش، بہار سمیت 10 ریاستوں میں بارش کا الرٹ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 3, 2026
بنگلورو میں پتھر کی کان میں چٹان گرنے سے بہار کے سات مزدور ہلاک
قومی خبریں

بنگلورو میں پتھر کی کان میں چٹان گرنے سے بہار کے سات مزدور ہلاک

by Qaumi Tanzeem
جولائی 2, 2026
پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا
قومی خبریں

مہوا موئترا کا باغی ارکانِ اسمبلی پر حملہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 2, 2026
تقریبات میں برتن دھونے والے کا بیٹا نیٹ یوجی میں کامیاب
قومی خبریں

نیٹ یوجی امتحان کے نظام میں تبدیلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارش

by Qaumi Tanzeem
جولائی 2, 2026
بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب
قومی خبریں

بہار، مدھیہ پردیش اور گجرات کی 3 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جولائی 2, 2026
رام مندر احاطہ میں گولی لگنے سے پی اے سی جوان مجروح
قومی خبریں

رام مندر میں ملازمت کے لیے کئی لوگوں نے دی رشوت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 2, 2026
Next Post
کلپنا سورین نےگانڈے اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

کلپنا سورین نےگانڈے اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ممبئی میں کھلے مین ہول میں گر کر 60 سالہ  اسلم شیخ  جاں بحق

ممبئی میں کھلے مین ہول میں گر کر 60 سالہ اسلم شیخ جاں بحق

7 گھنٹے ago
پورے شمال مغربی ہندوستان میں مانسون کے سرگرم ہونے کی پیش گوئی

دہلی، اتر پردیش، بہار سمیت 10 ریاستوں میں بارش کا الرٹ

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem