• Home
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات کے لئےبی جے پی کا سنکلپ پترجاری

’مودی کی گارنٹی 2024‘ کے نام سے سنکلپ پتر میں وکست بھارت کے عزم کے ساتھ کئی اہم وعدے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 14, 2024
in قومی خبریں
0
لوک سبھا انتخابات کے لئےبی جے پی کا سنکلپ پترجاری

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنا سنکلپ پتر’مودی کی گارنٹی 2024‘ جاری کیا اور ملک میں غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کا روڈ میپ جاری کیا ۔بی جے پی کے مرکزی دفتر کی توسیعی عمارت میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، مینی فیسٹو کمیٹی کے چیئرمین راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں یہ سنکلپ پتر جاری کیا۔ سنکلپ پتر کے اجراء کے بعد، وزیر اعظم مودی نے غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کے چار زمروں میں سے ایک ایک شخص کو یہ سنکلپ پتر سونپا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 10 برسوں میں بی جے پی نے اپنے منشور کے ہر نکتے کو گارنٹی کے طور پر زمین پر اتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے منشور کے تقدس کو پھر سے قائم کیا ہے۔ یہ سنکلپ پتر وکست بھارت کے چار مضبوط ستون – یووا شکتی، ناری شکتی، غریب اور کسان ا ن سبھی کو بااختیار بناتا ہے۔ ہماری توجہ وقار اور معیار زندگی اور سرمایہ کاری کے ذریعے ملازمتوں پر ہے۔
گزشتہ 10 سال خواتین کے وقار اور ان کے واسطے نئے مواقع کے لئے وقف رہے۔ آنے والے 5 سال ناری شکتی کی نئی شمولیت کے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے مفت کھانے کی اسکیم مزید پانچ سال تک جاری رہے گی تاکہ وہ کسی وجہ سے دوبارہ غربت کی دلدل میں نہ پھنس جائیں۔ بی جے پی صدر نڈا نے کہا کہ 10 سال اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی کی گارنٹی، گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی ہے۔اس سنکلپ پتر میں پارٹی نے کہا ’’بھارتیہ جنتا پارٹی’علم کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور 2047 تک ایک وکست بھارت کی تعمیر کا عہد لے رہی ہے۔ ایک ایسا شخص جو آج بھروسے کا مترادف بن چکا ہے… کیونکہ مودی کی گارنٹی ہی گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی ہے۔ آنے والے 5 سال بھی خدمت، گڈ گورننس اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے ہوں گے، یہ مودی کی گارنٹی ہے۔‘‘اس سنکلپ پتر کو تیار کرنے کے لیے وکست بھارت سنکلپ رتھ یاترا کے دوران موصول ہونے والی تجاویز، مختلف تنظیموں اور افراد سے موصول ہونے والے مشورے اور نمو ایپ اور آن لائن میڈیم کے ذریعے موصول ہونے والی تقریباً 15 لاکھ تجاویز کو یکجا کیا گیا ہے۔ ان تجاویز کی اقتصادی فزیبلٹی کا مطالعہ کرنے کے بعد، ایک 360 ڈگری جائزہ لیا گیا اور منتخب تجاویز کو یکجا کرکے 24 موضوعات میں درجہ بند کیا گیا۔ ایک بار پھر، ان میں سے دس موضوعات کو غریبوں کی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور 14 موضوعات کو ترقی یافتہ ہندوستان کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔تقریب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر نڈا نے بھی خطاب کیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام
قومی خبریں

یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
آئی ڈی بی آئی بینک کی فروخت پر کانگریس کا مودی پر طنز

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال

مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

انتخابی ریکارڈ غائب ہونے پر الیکشن کمیشن کی سرزنش

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
سورو داس اور آشوتوش رانکا کو  تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال
قومی خبریں

سورو داس اور آشوتوش رانکا کو تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2026
Next Post
پوری دنیا میں رامائن کا تہوار منانے کابی جے پی کا وعدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام

یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام

49 منٹس ago
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार