• Home
پیر, جنوری 19, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

دہلی فساد سے منسلک اہم مقدمہ میں 6 ملزمان باعزت بری

دہلی کی کڑکڑڈومہ کورٹ کےفیصلے پرصدرجمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا اظہارمسرت

by Qaumi Tanzeem
اگست 2, 2024
in قومی خبریں
0
دہلی فساد سے منسلک اہم مقدمہ میں 6 ملزمان باعزت بری

نئی دہلی: ایک اہم قانونی پیش رفت میں دہلی کی کڑکڑڈومہ کورٹ نے دہلی فساد 2020 سے جڑے ایک اہم مقدمہ میں تمام 6 ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر ہنگامہ آرائی، چوری، توڑ پھوڑ اور آتش زنی جیسے سنگین الزامات عائد تھے۔ ملزمان ہاشم علی، ابو بکر، محمد عزیز، راشد علی، نجم الدین عرف بھولا، اور محمد دانش پر تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ کراول نگر تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کے وکیل ایڈوکیٹ سلیم ملک ہاشم علی اور راشد علی کے مقدمے کی پیروی کر رہے تھے، جب کہ جمعیۃ کے دوسرے وکیل ایڈوکیٹ شمیم اختر ابو بکر کی پیروی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ ہاشم علی شیو وہار کی مدینہ مسجد کے متولی بھی ہیں، جس مسجد کو فسادیوں نے 6 سلنڈر لگا کر تباہ کر دیا تھا، اور ان کا گھر بھی جلایا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے الٹا ان پر مقدمہ درج کر دیا تھا، جس پر عدالت نے شروع میں ہی تنقید کی۔
استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزمان ایک ہجوم کا حصہ تھے جس نے مدعی کی جائیداد کو دہلی فساد میں تباہ کر دیا تھا۔ گواہ بشمول مدعی نریش چند اور ان کے بیٹے اُماکانت نے ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر کی تھی۔ اس کا دفاع کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے وکیل نے دلیل دی کہ ملزمان کے جرم میں ملوث ہونے کا کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے گواہوں کی شناخت کی کمی کی نشاندہی کی اور کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور کال ڈیٹیل ریکارڈز نے ملزمان کی شمولیت کو یقینی طور پر ثابت نہیں کیا ہے۔ نیز یہ ملزمان خود متاثرین میں شامل ہیں، ان کی مسجد اور گھر بار فسادیوں نے جلا دیا ہے، اس لیے ان کو انصاف کی تلاش ہے، یہ امر حیرت ہے کہ متاثرین کو ہی پولیس نے ملزم کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔عدالت نے تمام ثبوتوں کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی بھی گواہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی واضح شناخت نہیں کر سکا۔ جج نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی موجودگی کی تصدیق کے لیے سائنسی جانچ کی کمی پر تنقید کی، چنانچہ جج نے فیصلہ کیا کہ ملزمان کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے کوئی کافی ثبوت موجود نہیں ہے، اوراس لیے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیے گئے اور عدالت نے ان لوگوں کو باعزت بری کر دیا۔
اس فیصلے پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ فیصلہ ایک بار پھر اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیاں انصاف دلانے اوردہلی فساد کے اصل مجرموں کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہی۔ مولانا مدنی نے کہا کہ فسادات میں اصل مجرموں کی شناخت ہونی چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے اگلے منصوبے کو روکا جا سکے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ دہلی فساد کے سلسلے میں متعدد بار عدالتوں نے پولیس انتظامیہ اور تحقیقاتی ایجنسیوں کی کمی اور مجرمانہ غفلت کی شناخت کی ہے، لیکن پھر بھی کوئی خاطر خواہ تبدیلی نظر نہیں آئی۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند دہلی فساد کے سلسلے میں ڈھائی سے زائد مقدمات لڑ رہی ہے، اس سلسلے میں قانونی امور کی نگرانی ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی کر رہے ہیں، جبکہ دہلی فساد متاثرین کی بازآبادکاری کا کام جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بریلی میں دلت نوجوان سے بدسلوکی کے سبب علاقے میں کشیدگی
قومی خبریں

بریلی میں دلت نوجوان سے بدسلوکی کے سبب علاقے میں کشیدگی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 19, 2026
نئی دہلی کےعالمی کتاب میلے کو نئی شناخت ملی، بیس فیصد اضافہ درج
قومی خبریں

نئی دہلی کےعالمی کتاب میلے کو نئی شناخت ملی، بیس فیصد اضافہ درج

by Qaumi Tanzeem
جنوری 19, 2026
نیٹ امتحان کا دوبارہ انعقاد بعید از قیاس نہیں ۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

بھوج شالہ تنازعہ:جمعہ کو ہوگی نماز یا بسنت پنچمی کی پوجا؟

by Qaumi Tanzeem
جنوری 19, 2026
دہلی میں  2.8 کی شدت کا ہلکا زلزلہ آیا
قومی خبریں

دہلی میں 2.8 کی شدت کا ہلکا زلزلہ آیا

by Qaumi Tanzeem
جنوری 19, 2026
آئی فون 15 لانچ ہونے کے بعد ہندوستان میں آئی فون 14 کی قیمتوں میں تخفیف
قومی خبریں

آئی فون کا ناجائز دھندہ کرنے والا بدنام زمانہ جرائم پیشہ گرفتار

by Qaumi Tanzeem
جنوری 18, 2026
منوج تیواری کی ممبئی واقع رہائش گاہ سے لاکھوں روپے کی چوری
قومی خبریں

منوج تیواری کی ممبئی واقع رہائش گاہ سے لاکھوں روپے کی چوری

by Qaumi Tanzeem
جنوری 18, 2026
Next Post
اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش سے لے کر مہاراشٹر تک زبردست بارش کی پیشین گوئی

اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش سے لے کر مہاراشٹر تک زبردست بارش کی پیشین گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بریلی میں دلت نوجوان سے بدسلوکی کے سبب علاقے میں کشیدگی

بریلی میں دلت نوجوان سے بدسلوکی کے سبب علاقے میں کشیدگی

3 گھنٹے ago
نئی دہلی کےعالمی کتاب میلے کو نئی شناخت ملی، بیس فیصد اضافہ درج

نئی دہلی کےعالمی کتاب میلے کو نئی شناخت ملی، بیس فیصد اضافہ درج

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem