• Home
ہفتہ, مئی 10, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنےسے 41ہندوستانی سمیت 49افراد جاں بحق

ہندوستانی کارکنوں کی مدد کے لیے کویت واقع ہندوستانی سفارت خانے میں کنٹرول روم قائم

by Qaumi Tanzeem
جون 12, 2024
in عالمی خبریں
0
کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنےسے 41ہندوستانی سمیت 49افراد جاں بحق

کویت سٹی/نئی دہلی: جنوبی کویت کے المنغاف میں ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت میں بدھ کو آگ لگنے سے سے49افرادکی موت کی خبر ہے، جن میں عمارت میں رہنے والے41ہندوستانی مزدور بھی شامل ہیں۔اس واقعہ میں 40 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کویتی حکام راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں اور ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ہندوستانی کارکنوں کی مدد کے لیے کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے جس سے ٹیلیفون نمبر +965-65505246 کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کویت میں ہندوستانی سفارتی مشن کے اہلکار وہاں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔کویت کی خبر رساں ایجنسی کنا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں وزارت داخلہ میں سیکیورٹی انفارمیشن کے ڈائریکٹر میجر جنرل ناصر عبدالسلیب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمارت کے مالکان کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے سینئر حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے متعلقہ حکام کو اس واقعہ کے پیش نظر ایسے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے کہ اس طرح کا سانحہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
سوشل میڈیا پر ایک تعزیتی پیغام میں مسٹر مودی نے کہاکہ ”کویت سٹی میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ میں ان لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیاکہ “کویت سٹی میں آتشزدگی کے واقعہ کی خبر سے گہرا صدمہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آتشزدگی میں اب تک 49 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 40 سے زیادہ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہمارے سفیر امدادی کیمپ گئے ہیں اور ہم مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمارا سفارت خانہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کو مکمل مدد فراہم کرے گا۔کویت حکومت کے مطابق مقامی حکام کو کثیر المنزلہ عمارت میں صبح 6 بجے آگ لگنے کی اطلاع دی گئی اور آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس عمارت میں اسی کمپنی کے تقریباً 160 ملازمین رہتے تھے اور آگ عمارت کے ایک کچن سے شروع ہوئی اور تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی۔کویت کے سیکیورٹی آفیسر میجر جنرل عید راشد حماد نے آگ لگنے کی تصدیق کی ہے۔کویتی وزارت صحت نے کہا کہ آگ سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے چار علاج کے دوران دم توڑ گئے۔
کویت میں ہندوستانی سفیر العدن نے زخمیوں کا علاج کرنے والے اسپتال کا دورہ کیا جہاں اس وقت 30 سے ​​زائد ہندوستانی کارکن زیر علاج ہیں۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔اس ہولناک سانحے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے آگ سے متاثرہ ہندوستانی کارکنوں کے لیے ہنگامی ہیلپ لائن نمبر فراہم کیا ہے۔ کسی بھی قسم کی معلومات اور مدد کے لیے نمبر +965-65505246 دستیاب کرایا گیا ہے۔ سفارتخانے نے واقعے سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔کویت کی وزارت صحت نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ المنغاف عمارت میں آگ واقعی ایک تباہی ہے اور ایسا واقعہ کمپنی کے مالکان اور عمارت کے مالکان کی لالچ کا نتیجہ ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
لال قلعہ حملہ کیس میں اشفاق کی رحم کی درخواست ِصدر جمہوریہ نے مستردکردی

لال قلعہ حملہ کیس میں اشفاق کی رحم کی درخواست ِصدر جمہوریہ نے مستردکردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کہرے کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہندوستان نے 24 ایئرپورٹس کو 15 مئی تک کے لیے کیا بند، کئی پروازیں منسوخ

13 گھنٹے ago
پی ایم مودی نے وزیر دفاع  اور مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ کی میٹنگ

پی ایم مودی نے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ کی میٹنگ

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem