رانچی:رانچی کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے جمعہ کو چارہ گھوٹالہ معاملے میں 36 ملزمان کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ مقدمہ ڈورانڈا ٹریزری سے عوام کے پیسے کو دھوکہ دہی سے نکالنے سے متعلق ہے۔غیر منقسم بہار میں 1990 سے 1995 تک ڈورانڈا خزانے سے جعلی الاٹمنٹ لیٹر کی بنیاد پر تقریباً 36.59 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر نکالے گئے۔
اس مقدمے کی سماعت 27 سال تک ہوئی ۔28اگست کو 124 الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان میں سے 35 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ باقی 89 مجرم پائے گئے۔ ان میں سے 53 کو دو سے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔جمعہ کو، جج وشال شریواستو نے آخری 36 کو چار سال کی سزا سنائی اور ساتھ ہی دو لوگوں پر ایک کروڑ ایک روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔
سی بی آئی کورٹ کے ذریعے جن لوگوں کو سزا سنائی گئی ہے ان میں ڈاکٹر گوری شنکر پرساد، ڈاکٹر رویندر کمار سنگھ ،ڈاکٹر فنندر کمار ترپاٹھی ،نتیا نند کمار سنگھ ،ڈاکٹر جُنل بھینگ راج ،ڈاکٹر کے ایم پرساد ،ڈاکٹر رادھا رمن سہائے،سپلائر مہندر پرساد،دویندر پرساد شریواستو،اشوک کمار یادوم رام نندن سنگھ ،ڈاکٹر بجیشور پرساد سنہا ،اجے کمار سنہا ،راجن مہتہ،روی نندن کمار سنہا عرف روی کمارسنہا،راجندر کمار ہرت،انیل کمار،تری پُراری موہن پرساد ،دیانندپرساد کشیپ،شرد کمار ،محمد سعید ،محمد توحید، سنجے کمار ،رام شنکر سنگھ ،اُمیش دوبے ،ارون کمار ورما ،شیام نندن سنگھ ،مہُندر سنگھ بیدی ،پردیپ کمار چودھری ،ستیندر کمار مہرا،مدن موہن پاٹھک اور پردیپ وششٹعرف پردیپ کمار ،ڈاکٹر اجیت کمار ورما،سشیل کمار سنگھ اور جگ موہن لال ککڑ شامل ہیں ۔
دوسری جانب جھارکھندڈ ہائی کورٹ میںچارہ گھوٹالہ سے منسلک کیس میں سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو لا لو پرساد کے سزا میں اضافہ سے متعلق عرضی پر سماعت ہوئی لیکن سماعت مکمل نہیں ہو سکی ۔اب 27ستمبر کو عرضی پر سماعت ہوگی ۔