کاراگانڈا :قزاقستان کے کاراگانڈا علاقہ میں آج اسٹیل کی ایک بڑی کمپنی آرسیلر متل کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم 21 افراد کی موت ہو گئی ۔ شنہوا نیوز ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 21 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں اور 23 کانکن اب بھی کوسٹینکو کان میں پھنسے ہوئےجنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے ۔ ان کو نکالنے کے لیے مہم جاری ہے۔ اس درمیان قزاقستانی صدر قاسم زومارٹ ٹوکائیو نے متاثرہ کنبوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قزاقستانی صدر نے ’سرمایہ کاری تعاون‘ کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ اسٹیل مل چلانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی کا نیشنلائزیشن کرنے کے لیے ایک معاہدہ کو آخری شکل دے رہی ہے۔ اس درمیان گورنر یرمگن بیٹ بلیکپائیو نے کہا کہ کان میں بوقت صبح آگ لگی۔ اس حادثہ کے وقت کان کے اندر 252 افراد موجود تھے۔ اب تک 208 کانکنوں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔