• Home
بدھ, ستمبر 9, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد زخمی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

بجٹ 2025 کے لیے جماعت اسلامی ہندکا حکومت کو 16 نکاتی مشورہ

سال 2025 کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مضبوط باہمی تعلقات کا سال بنانے کی اپیل

by Qaumi Tanzeem
جنوری 3, 2025
in قومی خبریں
0
بجٹ 2025 کے لیے جماعت اسلامی ہندکا حکومت کو 16 نکاتی مشورہ

نئی دہلی: امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مرکز جماعت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بجٹ 2025 – 26 کے لیے 16 جامع تجاویز پیش کیں۔ آپ نے فرمایا کہ مرکزی بجٹ 2025-26 ایک ایسے وقت میں پیش کیاجا رہا ہے جب ملک شدید مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ ’سی ایم آئی ای‘ ( CMIE ) ڈیٹا کے مطابق نوجوانوں میں بے روزگاری کا اوسط 45.4 کی سطح تک پہنچ چکا ہے جبکہ تقریباً 20 فیصد آبادی غربت میں زندگی گزار رہی ہے اور زرعی ’جی ڈی پی‘ کی شرح نمو محض 2.8 رہ گئی ہے۔ لہذا جماعت اسلامی ہند عدم مساوات، بے روزگاری اور حاشیے پر پڑے ہوئے لوگوں کے مسائل کو دور کرنے اور انصاف، مساوی ترقی اور موثر حکمرانی کے لیے بجٹ کی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلی کا مطالبہ کرتی ہے۔ ہماری رائے میں ہمیں سپلائی سائیڈ کی حکمت عملی، جو بنیادی طور پر کاروبار کی ترقی اور ٹیکس کی مراعات پرمرکوز نقطہ نظر کی وکالت کرتی ہے سے ڈیمانڈ سائڈ اسٹریٹجی جس کا مقصد شہریوں کی قوت خرید کو بڑھانا ، کھپت کو مضبوط کرنا اور فلاحی پروگراموں کو وسعت دینا ہوتا ہے کی طرف بڑھنا چاہیے۔” آپ نے مطالبہ کیا کہ "منریگا بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ، شہری بے روزگاری کے لیے منریگا جیسے پروگرام شروع کیے جائیں اور قابل تجدید توانائی اور زرعی شعبے کو فروغ دینے کے یے دیہی روزگار کے مراکز قائم کیے جائیں۔ صحت عامہ پرجی ڈی پی کا 4 فیصد اور ’’ مشن شکشا بھارت‘‘ کے لیے 6 فیصد مختص کیا جائے۔ اقلیتوں اور ایس ٹی / ایس سی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے منقطع اسکالرشپس بحال کی جائیں، بڑے پیمانے پر اسکل ڈیولپمنٹ زون بنائےجائیں اور زمین اور کاروباری مواقع تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے مناسب پروگرام شروع کیےجائیں۔ اسی طرح زرعی شعبے میں سرکار کو قرض سے راحت، ایم ایس پی کی ضمانت، آبپاشی منصوبوں کو ترجیح دینی چاہئے، اس کے علاوہ کمزور طبقات کے لیے یونیورسل بیسک انکم ( یو بی آئی) کا مرحلہ وار آغاز ہونا چاہئے۔ محصولات کے اقدامات کو منصفانہ اور وسائل کی عادلانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی کی حد 5 فیصد کی جائے ، 1000 کروڑ سے زائد دولت رکھنے والے افراد اور غیر ملکی ٹیک کمپنیوں پر ونڈ فال اور ڈیجیٹل ٹیکس لگائے جائیں اور مرکزی ٹیکسوں میں ریاستوں کا حصہ بڑھا کر 50 فیصد کیا جائے ، سی ایس آر کے اصولوں کو مضبوط کیا جائے نیز ٹیکس سے مستثنیٰ انفراسٹرکچر بانڈز متعارف کروائے جائیں” آپ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان تجاویز پر عمل آوری سے ملک میں عدم مساوات، بے روزگاری، پسماندگی پر قابو پانے نیز سب کے لیے انصاف ، ترقی کو یقینی بنانے اور سرکار پر اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔‘‘

کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ "جماعت اسلامی ہند عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ہم سال 2025 کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کا سال بنائیں۔ ہمارا ملک متنوع عقائد اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے ۔ کوئی بھی مذہب نفرت و عداوت کی تعلیم نہیں دیتا۔ کچھ مفاد پرست عناصر ہماری دیرینہ روایتوں کو زک پہنچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ان عناصر کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں نے ملک اور عوام کو اخلاقی، روحانی اور مادی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے ان پر قابو پانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے ہمیں انفرادی، خاندانی اور سماجی ہر سطح پر باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں متنوع نظریات و عقائد کے لوگوں کو مشترکہ بنیادوں پر متحد کرنے کی مثبت کوششیں کرنی چاہیے ۔ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند بین مذاہب اتحاد اور امن کے لیے متعدد اقدامات کرتی رہی ہے۔ سماجی و مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملک میں امن و آشتی کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم اپنے ملک کے ہر شہری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس کوشش میں شامل ہوکر اس نئے سال کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا سنگ میل بنانے میں ہمارے ساتھ دے۔

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت ملک معتصم خاں نے سنبھل میں مسلمانو کو ہراساں کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو بے جا طور ہراساں کرنے کے لیے سنبھل میں نئے نئے مسائل کھڑے کیے جارہےہیں۔ پچھلے چند دنوں میں ممبر پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق سمیت درجنوں مسلمانوں پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے مذہبی مقامات کا سروے کرنے اور مبینہ تجاوزات کو بلڈوز کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اس کے بعد اقلیتوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کرنا، ریاستی سرکار کے منفی رویہ اور سوچ کو اجاگر کرتا ہے۔ جماعت اسلامی ہند، اترپردیش کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان منصوبہ بند منفی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے ، قانون اور انصاف کی حکمرانی کو بحال رکھے اور سنبھل میں متاثرہ خاندانوں کے لیے انصاف کو یقینی بنائے۔ "کانفرنس کی نظامت میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج محمد سلمان نے کی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی
قومی خبریں

سہارنپور مسجد انہدام معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2026
برکس اجلاس سے قبل ہوٹلوں کے کرائے میں زبردست اضافہ
قومی خبریں

برکس اجلاس سے قبل ہوٹلوں کے کرائے میں زبردست اضافہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2026
ایم سی ڈی نے  پی جی رہائشوں کے خلاف بڑی مہم شروع کی
قومی خبریں

ایم سی ڈی نے پی جی رہائشوں کے خلاف بڑی مہم شروع کی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2026
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

ستیہ نکیتن پی جی معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2026
شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرہ کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی
قومی خبریں

حج 2027 کے لیے منتخب عازمین کے لیے 2 مرحلوں پر مشتمل طبی جانچ لازمی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2026
یو جی سی-نیٹ امتحان کی منسوخی لاکھوں طلباء کی فتح۔کھڑگے
قومی خبریں

منی پوری موسیقار وکرم کے قتل پر کھڑگے کا تلخ تبصرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2026
Next Post
درگاہ اجمیر شریف کے لیےوزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر روانہ

درگاہ اجمیر شریف کے لیےوزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

سہارنپور مسجد انہدام معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا

10 گھنٹے ago
برکس اجلاس سے قبل ہوٹلوں کے کرائے میں زبردست اضافہ

برکس اجلاس سے قبل ہوٹلوں کے کرائے میں زبردست اضافہ

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem