• Home
جمعہ, ستمبر 5, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں 16 بلو ں کو ملی منظوری

اجلاس کے دوران 134 اسٹارڈ سوالات کے جواب زبانی طور سے دیے گئے اور وقفہ صفر میں 691 عوامی اہمیت کے معاملے اٹھائے گئے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 5, 2025
in قومی خبریں
0
پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی پر ہنگامہ جاری

نئی دہلی :لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جانکاری دی ہے کہ اس مرتبہ لوک سبھا کی پروڈکٹویٹی 118 فیصد رہی ہے جبکہ راجیہ سبھا کی پروڈکٹویٹی 119 فیصد رہی۔ دونوں ایوانوں میں خاص طور سے وقف (ترمیمی) بل اور منی پور میں صدر راج کی تجویز پر لمبی بحث ہوئی۔ لوک سبھا میں مرکزی وقف قانون میں ترمیم پر 13.53 گھنٹے بحث ہوئی اور بل کو صبح 2 بجے کے بعد منظوری ملی۔ راجیہ سبھا میں بھی اس بل پر 12.49 گھنٹے بحث ہوئی اور تقریباً ڈھائی بجے منظوری دی گئی۔

یہ اجلاس 31 جنوری کو صدر مرمو کے خطبہ سے شروع ہوا تھا، جو کہ 16 بلوں کو منظوری دینے کے بعد ختم ہوا۔ اس کے برعکس 2024 کے سرمائی اجلاس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی پروڈکٹویٹی بالترتیب 52 فیصد اور 39 فیصد رہی تھی اور صرف ایک بل پاس ہو سکا تھا۔

اوم برلا نے اپنے اختتامی خطبہ میں بتایا کہ لوک سبھا نے اس اجلاس کے دوران 26 میٹنگیں کیں اور کل 160 گھنٹے اور 48 منٹ کام کیا۔ راجیہ سبھا نے 159 گھنٹے کام کیا۔

اس اجلاس میں صدرجمہوریہ کے خطاب، بجٹ اور وقف بل پر لمبی بحثیں ہوئیں۔ حکومت نے حزب مخالف کے اہم مدعوں پر کسی بھی بحث کو نامنظور کر دیا۔ حزب مخالف نے انتخابی شناختی  کارڈ (EPIC) نمبر کے دوہراؤ پر بحث کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسے خارج کر دیا گیا۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ذریعہ کئی مرتبہ تحریک التوا پیش کی گئی، لیکن اسے نظر انداز کر دیا گیا۔ ایوان میں بحث کا دائرہ صرف سرکاری معاملوں تک ہی محدود رہ گیا۔

اجلاس کی شروعات میں اپوزیشن پارٹیوں کے EPIC نمبر کے دوہراؤ پر بحث کی مانگ کو لے کر کارروائی میں رخنہ پڑا، جس سے لوک سبھا میں 21.15 گھنٹے کام نہیں ہو سکا، حالانکہ پارلیمنٹ نے اوور ٹائم بیٹھ کر اس نقصان کی بھرپائی کرلی۔ اجلاس میں کئی اہم بلوں کو پاس کیا گیا جن میں فائنانس بل 2025، ایپروپریشن بل 2025، تروبھون سہکاری یونیورسٹی بل 2025، وقف (ترمیمی) بل 2025 اور امیگریشن اینڈ فارینرس بل 2025 شامل ہیں۔

اوم برلا نے بتایا کہ اجلاس کے دوران 134 اسٹارڈ سوالات کے جواب زبانی طور سے دیے گئے اور وقفہ صفر میں 691 عوامی اہمیت کے معاملے اٹھائے گئے۔ 3 اپریل 2025 کو ریکارڈ 202 معاملوں کو اٹھایا گیا۔ اجلاس میں کل 566 معاملے ضابطہ 377 کے تحت اٹھائے گئے۔مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ وقف بل پر بحث راجیہ سبھا میں 17 گھنٹے 2 منٹ تک چلی جو راجیہ سبھا کی کارروائی میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ رجیجو نے کہا، ’’یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ 1981 میں جب پارلیمنٹ نے  ایسینشیل سروسز مینٹیننس ایکٹ (ESMA) پر بحث کی تھی، تب یہ ریکارڈ بنا تھا۔ اب وقف ترمیمی بل اور منی پور قرار داد پر 17 گھنٹے 2 منٹ کی بحث ہوئی ہے، جسے توڑنا بے حد مشکل ہے۔‘

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

عید میلاد النبیؐ پر کانگریس رہنماؤں کی مبارکباد
قومی خبریں

عید میلاد النبیؐ پر کانگریس رہنماؤں کی مبارکباد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
’یو پی آئی‘ سے  اب 24 گھنٹے میں  10 لاکھ روپے تک ٹرانزیکشن ممکن
قومی خبریں

’یو پی آئی‘ سے اب 24 گھنٹے میں 10 لاکھ روپے تک ٹرانزیکشن ممکن

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل جی ایس ٹی سلیب
قومی خبریں

سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل جی ایس ٹی سلیب

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
دہلی میں سیلاب کی صورت حال تشویش ناک
قومی خبریں

دہلی میں سیلاب کی صورت حال تشویش ناک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
سیلاب اور لینڈ سلائڈ کو لے کر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
قومی خبریں

سیلاب اور لینڈ سلائڈ کو لے کر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
مالیگاؤں بم دھماکہ کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں  اپیل داخل
قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
Next Post
مودی او راڈانی کو ”جیب کترے“ کہنے پر راہل گاندھی کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی

وقف کے بعد چرچ کی زمینیں نشانے پر! راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہہ کر پلیئر آف دی میچ  بدلوا دیا

پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہہ کر پلیئر آف دی میچ بدلوا دیا

3 گھنٹے ago
عید میلاد النبیؐ پر کانگریس رہنماؤں کی مبارکباد

عید میلاد النبیؐ پر کانگریس رہنماؤں کی مبارکباد

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem