پٹیالہ :پنجاب کےپٹیالہ میں رہنے والے ایک خاندان کا دعویٰ ہے کہ ان کی 10 سالہ بچی کی سالگرہ کا کیک کھانے سے جان چلی گئی ۔ یہ کیک آن لائن آرڈر کیا گیا تھا۔بچی کی موت سے چند گھنٹے قبل لی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں بچی اپنی سالگرہ مناتے ہوئے بہت خوش ہے۔ ویڈیو میں لڑکی محفوظ اور صحت مندنظر آ رہی ہے۔ اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کیک کھانے کے بعد اس کی حالت بگڑ ی اور چند گھنٹوں بعد اس کا جسم ٹھنڈا پڑ گیا، جب وہ اسے اسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دی۔
خبر کے مطابق اس معاملے میں، پولیس نےلڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس کا نام مانوی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پولیس افسر سریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ابھی اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ کیک کہاں سے آیاتھا۔ تحقیقات کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔