پریاگ راج:الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا ہے کہ آیا اتر پردیش کے وارانسی میں واقع گیان واپی کمپلیکس میں ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بنچ نے سنایا۔ عدالت نے وارانسی کے ضلع جج کے 31 جنوری کو پوجا شروع کرنے کے حکم کو برقرار رکھا۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کی وجہ سے ویاس تہہ خانے میں پوجا جاری رہے گی۔ عدالت نے پوجا پر پابندی نہیں لگائی۔عدالت نے مسلم فریق یعنی انجمن انتظام مسجد کمیٹی عرضداشت کو مسترد کردیاہے۔
یادر ہے کہ مسلم فریق یعنی انجمن انتظام مسجد کمیٹی نے پوجا شروع کرنے کے ڈسٹرکٹ جج وارانسی کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے فریقین کے درمیان طویل بحث کے بعد 15 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پانچ دن تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سی ایس ویدیا ناتھن اور وشنو شنکر جین نے ہندو فریق کی طرف سے بحث کی۔