پٹنہ :بہار میں پچھلے دو دن میں مانسون کے سرگرم ہونے سے ریاست کے بہت سے حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھاگلپور، جموئی، کھگڑیا، کٹیہار اور ملحقہ ضلعوں میں بہت شدید بارش ہوئی ہے۔
ریاست میں راجدھانی پٹنہ اور ملحقہ مقامات پر بھی شدید بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دربھنگہ، سوپول، مغربی چمپارن، کشن گنج، ارریا، مظفر پور اور سیوہر ضلعوں میں آج اور کَل کےلئے Yellow اور Orange الرٹ جاری کئے ہیں۔
آفات کے بندوبست کے محکمے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی گرنے کے مد نظر کھلی جگہوں اور کھیتوں میں نہ جائیں۔
طوفانی بارش کی وجہ سے ریاست کے بہت سے حصوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں بھاگلپور کے Sabour میں زیادہ سے زیادہ 187 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ جموئی، بیگوسرائے، کٹیہار اور کچھ دیگر حصوں میں 150 سے 110 ملی میٹر تک شدید بارش ہوئی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے بانکا ضلع کے چندن بلاک میں ایک ذیلی سڑک بہہ گئی۔ چندن بلاک اور جھارکھنڈ کی سرحد سے متصل علاقوں کے ایک درجن سے زیادہ گاؤوں میں اصل سڑک کا رابطہ منقطع ہوگیا۔