پٹنہ: بڑی خبر بہار سے آرہی ہے، جہاں مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بات بن گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان کل یعنی جمعہ کو ہوگا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کل آر جے ڈی دفتر میں کیا جائے گا۔ اس دوران بہار کے قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو سمیت سبھی اتحادی جماعتوں کے لیڈران بھی موجود رہیں گے۔ سیٹوں کی تقسیم کا اعلان جمعہ کو 12.15 بجے کیا جانا ہے۔
خیال رہے کہ بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹوں کے لیے لڑائی لگاتار تیز ہوتی جارہی ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا دور بھی شروع ہو گیا ہے، لیکن بہار کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر جس ایک سیٹ پر بحث ہو رہی ہے وہ ہے سیمانچل سے آنے والی پورنیہ کی سیٹ ہے، جو لگاتار سرخیوں میں ہے اور اس کی وجہ پپو یادو بن گئے ہیں۔