فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ نے آسکر 2025 کے لیے ہندوستان کی طرف سے آفیشیل انٹری حاصل کی ہے، اور اب مزید ایک ہندی فلم آسکر ایوارڈس کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ اس فلم کا نام ’سنتوش‘ ہے۔ حالانکہ اس فلم کو ہندوستان کی طرف سے انٹری نہیں ملی ہے، بلکہ برطانیہ نے آسکر 2025 میں آفیشیل انٹری کے لیے اس فلم کا انتخاب کیا ہے۔’ڈیڈلائن‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’سنتوش‘ کا انتخاب ’بافٹا‘ نے کیا تھا۔ یہ ادارہ امریکن اکیڈمی کی طرف سے مقرر ہے۔ اس ادارہ کو برطانیہ کی طرف سے انٹری سبمٹ کیے جانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ فلم ’سنتوش‘ کا پریمیر کانس فلم فیسٹیول میں بھی ہو چکا ہے، اس لے اس سے لوگوں کو بہت امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں۔ اس فلم کو برطانیہ میں وسیع پیمانہ پر ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کی