• Home
پیر, مئی 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تفتیشی ایجنسیاں دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔تیجسوی یادو

    بدعنوانی اور جرائم سے پریشان بہار کے لوگ تبدیلی کے خواہاں : تیجسوی یادو

    راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

    راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

    شہید محمد امتیازاپنےآبائی گاؤں میں سپرد خاک

    شہید محمد امتیازاپنےآبائی گاؤں میں سپرد خاک

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    بھاگلپور کے پیر پینتی میں شدید آتشزدگی، 36 گھر جل کر خاک

    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

این سی ای آر ٹی کی کتابوں کا کچھ حصہ حذف کیے جانے سے یوگیندر یادو اور سہاس پلشیکر مایوس

دونوں نےاین سی ای آر ٹی سے گزارش کی ہے کہ ان کے نام جو کتابوں میں بطور چیف ایڈوائزر (مشیر) شامل ہیں، انھیں ہٹا دیاجائے۔

by Qaumi Tanzeem
جون 9, 2023
in قومی خبریں
0
این سی ای آر ٹی کی کتابوں کا کچھ حصہ حذف کیے جانے سے یوگیندر یادو اور سہاس پلشیکر مایوس

این سی ای آر ٹی (نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) کی کتابوں میں حال ہی میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ان تبدیلیوں سے یوگیندر یادو اور سہاس پلشیکر مایوس ہیں اور این سی ای آر ٹی سے گزارش کی ہے کہ ان کے نام جو کتابوں میں بطور چیف ایڈوائزر (مشیر) شامل ہیں، انھیں ہٹا دیا جائے۔ دراصل این سی ای آر ٹی نے عقلیت کی بنیاد پر نصاب کو پھر سے تیار کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ کتابوں میں حذف و اضافہ کیا ہے۔ اسی پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے درجہ 9 سے 12 تک کی پالٹیکل سائنس کی کتابوں کے چیف ایڈوائزر یوگیندر یادو اور سہاس پلشیکر نے گزارش کی ہے کہ ان کے نام ہٹا دیے جائیں۔

یوگیندر یادو اور پلشیکر نے این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر دنیش سکلانی کو ایک خط لکھا ہے جس میں 07-2006 میں اصل شکل میں شائع پالٹیکل سائنس کی سبھی چھ کتابوں سے ’چیف ایڈوائزر‘ کی شکل میں اپنا نام ہٹانے کے لیے کہا ہے۔ دونوں ہی نصاب تیار کرنے کے لیے 2005 میں تشکیل ٹیکسٹ بک ڈیولپمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے۔

سہاس پلشیکر نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ میں اپنی گزارش کے تعلق سے جانکاری بھی دی۔ اس میں انھوں نے لکھا کہ ’’ہم دونوں خود کو ان کتابوں سے الگ کرنا چاہتے ہیں اور این سی ای آر ٹی سے گزارش کرتے ہیں کہ درجہ 9، 10، 11 اور 12 کی سبھی پالٹیکل سائنس کی کتابوں کے شروع میں دیے گئے ٹیکسٹ بک ڈیولپمنٹ کمیٹی کی فہرست میں چیف ایڈوائزر سے ہمارا نام ہٹا دیا جائے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ شرمندہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کا نام چیف ایڈوائزر کی شکل میں دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال این سی ای آر ٹی نے ’ریشنلائزیشن‘ کا حوالہ دیتے ہوئے درجہ 6 سے 12 کی پالٹیکل سائنس کی کتابوں سے نصاب کا کچھ حصہ، مثلاً مہاتما گاندھی کے قتل پر مبنی اقتباس اور آر ایس ایس پر پابندی والا اقتباس ہٹا دیا ہے۔ یہ قدم گزشتہ سال جون میں آئی ایک اسپیشل کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر اٹھایا گیا تھا۔ حالانکہ این سی ای آر ٹی نے کہا تھا کہ کووڈ وبا کے مدنظر بچوں پر نصاب کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ’ریشنلائزیشن‘ کیا گیا تھا۔ حالانکہ حذف کیے گئے حصوں کی نوعیت پر لگاتار سوال اٹھ رہے ہیں۔

رحال، یوگیندر یادو اور سہاس پلشیکر کا کہنا ہے کہ کتابوں میں سے جو مواد ہٹایا گیا ہے اس سے کتابوں کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ خط میں انھوں نے کہا کہ ’’ہم پاتے ہیں کہ نصاب کو قبولیت سے پرے خراب کر دیا گیا ہے۔ اس طرح پیدا خلا کو بھرنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی ہے اور کئی جگہ سے بے وجہ کی کٹوتی کی گئی ہے، اہم ابواب بھی ہٹائے گئے ہیں۔‘‘ دونوں نے کہا کہ ان سے ان تبدیلیوں کے بارے میں کبھی بھی مشورہ نہیں کیا گیا یا اطلاع بھی نہیں دی گئی۔ یوگیندر یادو اور سہاس پلشیکر مزید کہتے ہیں کہ اگر این سی ای آر ٹی نے ان حذف ابواب پر فیصلہ لینے کے لیے دیگر ماہرین سے مشورہ کیا ہے تو وہ اس سے پوری طرح غیر متفق ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

نئے وقف بل میں تمام طبقوں کی نمائندگی کاانتظام
قومی خبریں

وقف ترمیم ایکٹ کیخلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا احتجاج دوبارہ بحال

by Qaumi Tanzeem
مئی 19, 2025
منقسم دنیا درپیش چیلنجوں کا حل نہیں پیش کرسکتی۔وزیراعظم
قومی خبریں

بیرون ملک جانے والے وفود میں مذہبی رہنما بھی شامل کئے جائیں-مولانا شہاب الدین

by Qaumi Tanzeem
مئی 19, 2025
مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک
قومی خبریں

ممبئی-گوا ہائی وے پر حادثہ، کار ندی میں گری، 5 ہلاک

by Qaumi Tanzeem
مئی 19, 2025
بجٹ پیش ہونے کے بعدسونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

سونے کی قیمت میں 4,096 روپے فی 10 گرام کی کمی

by Qaumi Tanzeem
مئی 19, 2025
بڑھتی مہنگائی کو لے کر آر بی آئی کی رپورٹ پر مودی حکومت کو جواب دینا چاہیے: ملکارجن کھڑگے
قومی خبریں

مہاتما گاندھی سیریز کے تحت 20 روپے کے نئے نوٹ جلد

by Qaumi Tanzeem
مئی 18, 2025
مدھیہ پردیش کے مشہور ’ویاپم گھوٹالہ‘ میں11 قصورواروں کو  سزا
قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے مشہور ’ویاپم گھوٹالہ‘ میں11 قصورواروں کو سزا

by Qaumi Tanzeem
مئی 18, 2025
Next Post
اوریا میں 50 کلو چاندی کی لوٹ معاملے میں داروغہ اور کانسٹیبل سمیت 6 گرفتار

اوریا میں 50 کلو چاندی کی لوٹ معاملے میں داروغہ اور کانسٹیبل سمیت 6 گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

آتشزدگی میں فیکٹری مالک کا پورا خاندان جاں بحق

15 گھنٹے ago
نئے وقف بل میں تمام طبقوں کی نمائندگی کاانتظام

وقف ترمیم ایکٹ کیخلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا احتجاج دوبارہ بحال

15 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem