لکھنو: لکھنو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔یہاں دیر سے دروازہ کھولنے پر کپڑا تاجر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا ۔واقعہ کے بعد ملزم شوہر نے فلیٹ کو اندر سے بند کردیا اور کھڑکی سے چھلانگ لگادی ۔ اس دوران اس کے سرپر چوٹ آئی ۔ وہ فی الحال کے جی ایم یو کے ٹراما سنٹر میں داخل ہے ۔ کالونی کے لوگوں کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو تاجر کے بیٹے نے دروازہ کھولا ۔ اس کے بعد پولیس نے تفتیش کی ، اس کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ۔
یہ پورا واقعہ شہر کی پیپر مل کالونی کے عالیہ اپارٹمنٹ میں پیش آیا ۔ بزنسمین آدتیہ کپور کا خاندان اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر رہتا ہے ۔ آدتیہ کا لکھنو کے پوش علاقہ آمین آباد میںجاپان اسٹور کے نام سے کپڑوں کا شوروم ہے ۔آدتیہ کپور رات 12:30 کے قریب اپنے گھر پہنچے اور دروازہ کھولنے کیلئے بیل بجائی ۔ کافی دیر تک دروازہ نہ کھلا ۔اس سے آدتیہ کو غصہ آگیا ، جب اس کی بیوی نے دروازہ کھولا تو اس کی بیوی سے جھڑا ہوا ۔ تھوڑی ہی دیر میں دونوں کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہوگئی ۔ اس کے بعد آدتیہ نے بچوں کے سامنے کچن میں رکھے چاقو سے اپنی بیوی پر حملہ کردیا ۔