حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعہ کو مودی حکومت پر سرحدی مسئلہ پر چین کے سامنے جھکنے کا الزام لگایاہے۔ اس کے ساتھ ہی اویسی نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ اویسی نے مودی حکومت کے چین کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کو شرمناک اور خطرناک قرار دیا۔
اپنی رہائش گاہ پرانہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک کو بتائےکہ انہوں نے 19ویں دور میں چین کے ساتھ کیا بات چیت ہوئی ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم مذاکرات کے لیے چینی صدر کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں اور حکومت لداخ میں کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں قوم کو اندھیرے میں کیوں رکھے ہوئے ہے؟