نئی دہلی:وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر سنگاپور کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس جے شنکر نے پاکستان اور چین کو سخت نشانہ بنایا۔ وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ اس دوران انہوں نے اروناچل پردیش کے علاقوں پر دعویٰ کرنے پر چین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے یہ بیان نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیزمیں اپنی کتاب مائی انڈیا میٹرز پر لیکچر سیشن کے بعد دیا۔ پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے کہا، “آپ ایک ایسے پڑوسی سے کیسے نمٹتے ہیں جو اس حقیقت کو نہیں چھپاتا کہ وہ دہشت گردی کو حکمرانی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کرتا ہے؟