• Home
پیر, جون 16, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مودی کے روڈ شو کی خبروں کے درمیان تیجسوی یادو کا بی جے پی پر سخت حملہ

    مسابقتی امتحانات کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی: تیجسوی یادو

    سابق وزیر اعلیٰ لالو پرسادنے78 واں یوم پیدائش منایا

    سابق وزیر اعلیٰ لالو پرسادنے78 واں یوم پیدائش منایا

    2024 کے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی میٹنگ

    اسمبلی انتخاب کےپیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف

    چراغ پاسوان اور بی جے پی کے درمیان اتحاد ہو گیا!

    ہماری پارٹی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار- چراغ پاسوان

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    2014 کے بعد تمام آئینی ادارے یرغمال بنا لیے گئے-تیجسوی یادو

    یوٹیوبر منیش کشیپ  کا بی جے پی سے استعفیٰ

    یوٹیوبر منیش کشیپ کا بی جے پی سے استعفیٰ

    تیجسوی یادو کے مندر والے بیان پرگریراج سنگھ چراغ پا

    تیجسوی یادو کا نتیش کمار پر سخت حملہ

    مظفرپور میں 9 سالہ دلت بچی کے ساتھ درندگی-علاج نہ ملنے پر موت

    مظفرپور میں 9 سالہ دلت بچی کے ساتھ درندگی-علاج نہ ملنے پر موت

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی سے پپو یادو کا سوال

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

نِیٹ دھاندلی کے خلاف لوک سبھا میں ہنگامہ،کاروائی پیر تک ملتوی

کانگریس، ترنمول کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ارکان نےایوان کے بیچ میںآکرنعرے لگائے

by Qaumi Tanzeem
جون 28, 2024
in قومی خبریں
0
نِیٹ دھاندلی کے خلاف لوک سبھا میں ہنگامہ،کاروائی پیر تک ملتوی

نئی دہلی: لوک سبھا میں جمعہ کو قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن (این ای ای ٹی-یوجی) کے معاملے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔اس سے قبل صبح 11 بجے بھی اسی معاملے پر اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس پر اسپیکر اوم برلا نے ارکان سے کہا کہ وہ پرسکون رہیں اور ترنمول کانگریس کے رکن ایس کے نورالاسلام کے لوک سبھا رکن کے طور پر حلف لینے کی کارروائی مکمل ہونے دیں۔برلا نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ارکان کو بتائیں کہ انہیں کب کھڑا ہونا ہے اور کب نہیں۔ اسلام کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن ارکان نے پھر شور مچانا شروع کردیا۔ کانگریس، ترنمول کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ارکان ایوان کے بیچ میں آئے اور ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کردی۔
اپوزیشن ارکان کہہ رہے تھے کہ طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ وہ نعرے لگا رہے تھے، طلباء کو انصاف دو، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر فوری بات کی جائے۔ وہ وزیر تعلیم کی برطرفی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔برلا نے کئی بار اراکین کو پرسکون رہنے اور اپنی اپنی نشستوں پر جانے کو کہا، لیکن اپوزیشن اراکین نے ان کی بات نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں نے یہاں کے ارکان کو نعرے لگانے کے لیے منتخب نہیں کیا ہے۔ ایوان اور سڑک میں فرق ہونا چاہیے۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر نے کچھ قانون سازی کا کام کروایا۔اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت ہر مسئلہ پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے بعد کسی بھی مسئلے پر بات کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس طرح ہنگامہ آرائی نہ کرے۔
اپوزیشن ایوان کی کارروائی منصوبے کے مطابق نہیں چلنے دینا چاہتی۔ یہ پارلیمانی جمہوریت کے لیے مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے کافی وقت دیا جائے گا۔ حکومت ہر چیز کا جواب دے گی۔رجیجو کے بیان کے باوجود اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ اس پر برلا نے کہا کہ وہ دوبارہ درخواست کرتے ہیں کہ اراکین اپنی اپنی نشستوں پر جائیں۔ ایوان کے قانون سازی کے کام کو آسانی سے چلانے میں تعاون کریں۔ لوک سبھا اسپیکر نے اپوزیشن اراکین سے کہاکہ ”آپ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث نہیں کرنا چاہتے۔اس کے بعد بھی جب اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی جاری رکھی تو مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں جب ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی تو ارکان نے NEET-UG کے سوالیہ پرچہ کے لیک ہونے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ وہ ایوان میں اس مسئلہ پر فوری بحث کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سلنڈر میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت خاتون کی موت
قومی خبریں

کولکاتا کے خضر پور بازار میں آگ لگنے سے 400 سے زائد دکانیں جل کر خاک

by Qaumi Tanzeem
جون 16, 2025
دہلی میں پھر بلڈوزر کارروائی
قومی خبریں

دہلی میں پھر بلڈوزر کارروائی

by Qaumi Tanzeem
جون 16, 2025
پونے میں پُل ٹوٹنے سے  25 افراد کے بہہ جانے کا خدشہ
قومی خبریں

پونے میں پُل ٹوٹنے سے 25 افراد کے بہہ جانے کا خدشہ

by Qaumi Tanzeem
جون 15, 2025
کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ سے دہشت
قومی خبریں

دہلی میں کورونا کی نئی لہر میں پہلی بار ایک دن میں 3 اموات

by Qaumi Tanzeem
جون 15, 2025
تقریبات میں برتن دھونے والے کا بیٹا نیٹ یوجی میں کامیاب
قومی خبریں

تقریبات میں برتن دھونے والے کا بیٹا نیٹ یوجی میں کامیاب

by Qaumi Tanzeem
جون 15, 2025
کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 لوگوں کی موت
قومی خبریں

کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
جون 15, 2025
Next Post
دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے پر کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے پر کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سلنڈر میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت خاتون کی موت

کولکاتا کے خضر پور بازار میں آگ لگنے سے 400 سے زائد دکانیں جل کر خاک

1 گھنٹہ ago
دہلی میں پھر بلڈوزر کارروائی

دہلی میں پھر بلڈوزر کارروائی

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem