ممبئی: ٹی وی انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار رتوراج سنگھ پیر اور منگل کی درمیانی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 59 سال تھی۔ رتوراج کو ممبئی کے لوکھنڈ والا میں واقع اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکار کے اچانک انتقال سے ٹی وی انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شائقین بھی کافی حیران ہیں۔
نوے کی دہائی میں زی ٹی وی پر ریئلٹی گیم شو ‘تول مول کے بول کی میزبانی کر کے اپنی پہچان بنانے والے رتوراج سنگھ نے ٹی وی پر کئی سیریلز، کئی فلموں اور او ٹی ٹی شوز میں کام کیا تھا۔ 1993 میں زی ٹی وی پر ن کا ٹی وی شو ‘بنے گی اپنی بات نشر ہوا تھا، جو بھی کافی مقبول ہوا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ‘ہٹلر دیدی، ‘جیوتی، ‘شپتھ، ‘عدالت، ‘آہٹ، ‘دیا اور باتی، واریر ہائی، ‘لاڈو 2’ جیسے سیریلز میں بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔