پٹنہ(ت ن س)ریاستی حکومت نےکئی سینئرآئی اے ایس افسران کا تبادلہ کردیاہے۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ڈاکٹر ایس سدھارتھ کو محکمہ داخلہ کا ایڈیشنل چیف سکریٹری بنایاگیاہے۔ ڈاکٹر سادھارتھ ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ کابینہ سکریٹریٹ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری کے اضافی چارج میں رہیں گے۔ انہیں محکمہ مالیات کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتن پرساد اب آبی وسائل محکمہ دیکھیں گے۔ وہ چھوٹی آبی وسائل کے اضافی چارج میں رہیں گے۔ محکمہ نگرانی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔ محکمہ رجسٹریشن اور نشہ بندی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک کو محکمہ تعلیم میں مامورکیاگیاہے۔ جناب پاٹھک بپارڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داری ادا کریں گے۔ محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت محکمہ آفات انتظامیہ کی اضافی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔وہ محکمہ تعمیرات سڑک کی اضافی ذمہ داری بھی ادا کررہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیپ کمار سنگھ کا تبادلہ محکمہ کوآپریٹیو میں کیاگیاہے۔ محکمہ کان اور معدنیات کی اڈیشنل چیف سکریٹری ہرجوت کورکو محکمہ فن و ثقافت میں مامورکیاگیاہے۔وہ بہار اسٹیٹ فلم پرموشن اور فائناس کارپوریشن کی اضافی ذمہ داری ادا کریں گی۔ ان سے بہار ریاستی خواتین اطفال ترقیات کارپوریشن کے ایم ڈی کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔ چھوٹی آبی وسائل کے اڈیشنل چیف سکریٹری پرمارروی منوبھائی کو محکمہ کان و معدنیات میں مامورکیاگیاہے۔ وہ مائننگ کارپوریشن کے ایم ڈی کی اضافی ذمہ داری ادا کریں گے۔ محکمہ وسائل محنت کے پرنسپل سکریٹری اروند کمارچودھری محکمہ مالیات کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ نگرانی کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ان سے محکمہ ماحولیات و جنگلات کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔ مرکز میں مامور وجئے لکشمی این کو محکمہ مویشی اور ماہی وسائل کا پرنسپل سکریٹری بناگیاہے۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے پرنسپل سکریٹری محکمہ وسائل محنت کی اضافی ذمہ داری ادا کریں گےاین شرون کمار کو محکمہ دیہی ترقیات کا سکریٹری بنایاگیاہے۔ وہ تکنیکی سروس کمیشن کے چیئرمین کی اضافی ذمہ داری ادا کریں گے۔ محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری سنجے کمار اگروال کو محکمہ ذراعت کا سکریٹری بنایاگیاہے۔ وہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی اضافی ذمہ داری ادا کریں گے۔ محکمہ افات انتظامیہ کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔محکمہ دیہی امورکے سکریٹری پنکج کمار پال سے ٹرانسپورٹ کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔ محکمہ کوآپریٹیو کی سکریٹری وندناپریشی کو محکمہ ماحولیات وجنگلات میں مامور کیاگیاہے۔ ونود سنگھ گنجیال کو محکمہ رجسٹریشن ونشہ بندی کا سکریٹری بنایاہے۔ ڈاکٹرآشیماجین کو چھوٹی آبی وسائل میں اسپیشل سکریٹری بنایاگیاہے۔ پرتیبھارانی کو دربھنگہ کا ڈی ڈی سی بنایاگیاہے۔