• Home
منگل, دسمبر 23, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

انشورنس پالیسی کے نام پر فراڈ کرنے والے بڑے گروہ کا پردہ فاش

دہلی کی سائبر پولیس نےایک کروڑ روپے کی ٹھگی اور فرضی کال سینٹر کا انکشاف کیا اور 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
in قومی خبریں
0
وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، دہلی پولیس کی تحقیقات شروع

نئی دہلی: دہلی کے دوارکا ضلع کی سائبر پولیس نے انشورنس پالیسی کے نام پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کرنے والے ایک منظم سائبر فراڈ سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ساگرپور علاقے میں قائم ایک فرضی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ڈیجیٹل اور دستاویزی شواہد ضبط کیے گئے۔

پولیس کے مطابق یہ سنڈیکیٹ لیپس ہو چکی انشورنس پالیسیوں کی بقایا قسطوں یا میچورٹی رقم کی واپسی کے نام پر لوگوں کو فون کر کے دھوکہ دیتا تھا۔ ملزمان خود کو معتبر اداروں کا نمائندہ ظاہر کرنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا، دہلی ہائی کورٹ، آئی آر ڈی اے اور این پی سی آئی کے جعلی نوٹس اور لوگوز استعمال کرتے تھے، جس سے متاثرین ان کے جھانسے میں آ جاتے تھے۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے مشتبہ بینک کھاتوں میں 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم منجمد کی، جبکہ تقریباً ایک کروڑ روپے کی مجموعی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا۔ برآمدگی میں 18 موبائل فون، چار ہارڈ ڈرائیوز، دو لیپ ٹاپ، ایک کریٹا کار اور متعدد جعلی دستاویزات شامل ہیں۔

اس کیس کی شروعات این سی آر پی پورٹل پر درج شکایات کے تجزیے سے ہوئی، جہاں ایک بینک اکاؤنٹ میں مشتبہ لین دین سامنے آیا۔ منی ٹریل کے ذریعے پولیس نے اکاؤنٹ ہولڈر نشانت چوہان کو حراست میں لیا، جس نے سنڈیکیٹ کے ڈھانچے اور طریقۂ واردات کی تفصیلات بتائیں۔ ڈی سی پی دوارکا انکت سنگھ کی نگرانی میں ٹیم نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ماسٹر مائنڈ ساحل بیری کو دوارکا سیکٹر-6 سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ساحل بیری نے اعتراف کیا کہ وہ جعلی کالز کے ذریعے بیمہ کی رقم دلانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ ساگرپور میں اس کے کال سینٹر پر چھاپے کے دوران کشور، دمن، سمیت اور خاتون ٹیلی کالر نیرج سمیت دیگر ملزمان پکڑے گئے۔ موقع سے ہزاروں افراد کا انشورنس ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔ بعد ازاں ونئے ملہوترا اور اجے باجپئی کی گرفتاری عمل میں آئی، جن کی پین ڈرائیو سے جعلی مہریں اور خطوط ملے۔

گرفتار ملزمان میں ساحل بیری، اجے باجپئی، نشانت چوہان، ونئے ملہوترا، کشور کمار، دمن بخشی، سمیت گوسوامی، برجیش سینی، نشچئے ساہو اور نیرج شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ میول اکاؤنٹس کے ذریعے رقم منتقل کر کے کمیشن وصول کرتا تھا۔ ایک متاثرہ شخص نشچئے جوشی سے تقریباً 70 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔ معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد
قومی خبریں

اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
یمنا ایکسپریس وے پر کسان مہاپنچایت منعقد
قومی خبریں

یمنا ایکسپریس وے پر کسان مہاپنچایت منعقد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
شمالی ہند وستان میں سردی اور دھند کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں شدید سردی اور گھنا کہرا جاری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
پنجاب کے سابق آئی جی امر سنگھ چہل نے خود کو گولی مارلی
قومی خبریں

پنجاب کے سابق آئی جی امر سنگھ چہل نے خود کو گولی مارلی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2025
بہار میں سردی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی سے لوگ پریشان
قومی خبریں

محکمہ موسمیات کی جانب سے دہلی- این سی آر کے لیے یلو الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2025
موہن بھاگوت نےبابری مسجدکو غلامی کی علامت قرار دیا
قومی خبریں

آر ایس ایس کو بی جے پی کے نقطہ نظر سے دیکھنا غلط

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، دہلی پولیس کی تحقیقات شروع

انشورنس پالیسی کے نام پر فراڈ کرنے والے بڑے گروہ کا پردہ فاش

6 منٹس ago
اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

37 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem