پُنے: مہاراشٹر کے پُنے سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے سنیل کامبلے کو جمعہ کو ساسون اسپتال میں ایک پروگرام کے دوران ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس واقعہ کے بعد خبر ہے کہ ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔وائرل ویڈیو میں ایم ایل اے اسٹیج سے اترتے وقت اپنا توازن کھوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جلد ہی وہ غصے میں آ کر وہاں کھڑے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مار دیتے ہیں ۔ واقعہ کے وقت مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اسی اسٹیج پر موجود تھے۔ اس پروگرام میں طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے بھی موجود تھے۔