• Home
اتوار, نومبر 23, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے  زماں خان وزیر بنائے گئے

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے زماں خان وزیر بنائے گئے

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بزرگ پنشن کے 2 لاکھ سے زائد مستفیدین کی موت کا سنسنی خیزانکشاف

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے  استعفی

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفی

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

کوئی کام کی تلاش میں ممبئی جارہاتھا ،کوئی اجمیر سے واپس آرہاتھا

جے پور-ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میں چیتن سنگھ کی گولیوں نے منٹوں میں سب کچھ بدل ڈالا

by Qaumi Tanzeem
اگست 2, 2023
in قومی خبریں
0
کوئی کام کی تلاش میں ممبئی جارہاتھا ،کوئی اجمیر سے واپس آرہاتھا

نئی دہلی ِ:جے پور-ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میںچیتن سنگھ کی گولیوںنے جن چار افراد کو موت کی نیند سلایا ،ان میں کسی کو اپنے ریٹائرہونے کا انتظار تھا ۔کوئی اپنے گائوں سے محرم دیکھ کر لوٹ رہا تھا۔ کوئی کام کی تلاش میں ممبئی جارہاتھا توکوئی اجمیر سے واپس آرہاتھا۔
نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق اس قتل عام میں چیتن نے سب سے پہلے اپنے سینئر اے ایس آئی58 سالہ ٹیکا رام مینا کو قتل کیا۔ وہ راجستھان کے سوائی مادھو پور کا رہنے والے تھے۔ ان کے ریٹائرمنٹ میں صرف ڈھائی سال باقی تھے۔ ساتھیوں نے بتایا کہ تقریباً دو سال قبل 31 جولائی کو کچھ سماج دشمن عناصر نے ان پر وار کیا تھا۔ جس کی وجہ سے مینا کو بھی کچھ دن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہ حادثہ بھی ٹرین میں ہی پیش آیا تھا۔ اب 31 جولائی کو ہی ٹرین میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں مینا کی جان چلی گئی۔
عبدالقادر حسین بھائی :حالانکہ حسین بھائی بھانوپور والا اس ماہ دبئی جانے والے تھے لیکن موت نے انہیں ایسی جگہ پہنچا دیا جہاں سے وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے، بہو اور ایک پوتا ہے۔کاروباری حسین بھائی بہت زندہ دل انسان تھے۔ ان کا پورا خاندان دبئی کی سیر پر گیا ہوا تھا۔ حالانکہ وہ بھی ساتھ جانے والے تھے لیکن دستاویز میں کچھ کمی کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ وہ ممبئی سے اپنے گاؤں بھانوپور محرم میں شرکت کے لئے گئے تھے لیکن جے پور-ممبئی ایکسپریس ٹرین سے سفر کے دوران چیتن سنگھ نے انہیں گولی مار دی۔اب ان سوسائٹی میں صف ماتم ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ دبئی سے ممبئی پہنچ گئے۔
اصغرشیخ: 48 سالہ اصغر شیخ کو کیا معلوم تھا کہ اس کا ممبئی کا سفر پہلا اور آخری ہوگا۔ اصغر اپنے خاندان کو جے پور میں چھوڑ کر کام کی تلاش میں ممبئی آیا تھا لیکن وہ ایک ایسے حادثے کا شکار ہو گیا جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔مدھوبنی، بہار سے تعلق رکھنے والا اصغر شیخ 6 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، روز ی روٹی کی تلاش میں 3 سال قبل اصغر اپنے خاندان کے ساتھ راجستھان کے دارالحکومت جے پور گیا تھا اس کے خاندان میں بیوی کے علاوہ 4 بیٹیاں اور 1 بیٹا شامل ہے۔ اصغر وہاں چوڑیاں بناتا تھا لیکن کم آمدنی کی وجہ سے اصغر نے کام کرنے کے لیے ممبئی آنے کا سوچا اور اپنے اہل خانہ سے اجازت لے کر اتوار کو جے پور-ممبئی ایکسپریس میں ممبئی روانہ ہو گئے۔
اصغر پہلی بار ممبئی آ رہا تھا، پالگھر اور دہیسر کے درمیان ممبئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن پہنچنے سے پہلے وہ ایسے حادثے کا شکار ہو گیاجس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔خاندان کے زندہ رہنے کے لئے معاوضہ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ اصغر کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی جائے، جس کے لیے اصغر کا بھائی امان اللہ بھی گزشتہ رات جے جے اسپتال کے باہر بیٹھا تھا۔
سید سیف اللہ :ٹرین فائرنگ میں سید سیف اللہ بھی جان کی بازی ہار گئے۔ وہ بازار گھاٹ، حیدرآباد کا رہنے والا تھا۔ اس کی تین بیٹیاں ہیں جن میں سے سب سے چھوٹی صرف چھ ماہ کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ اجمیر شریف سے واپس آرہا تھا۔ سیف اللہ کے ساتھ اس موبائل شاپ کا مالک بھی تھا جس میں وہ کام کرتا تھا۔
ٹرین حادثے میں ملوث ملزم کانسٹیبل چیتن کے خلاف آئی پی سی سیکشن 302 (قتل)، آرمس ایکٹ اور انڈین ریلوے ایکٹ 152 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ معاملہ بوریولی جی آر پی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ اسے 7 اگست تک ریلوے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کی ذہنی حالت بھی زیر تفتیش ہے۔ ریلوے پولیس نے تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک
قومی خبریں

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی  سفری مشکلات بڑھنے لگیں

by Qaumi Tanzeem
نومبر 23, 2025
مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر
قومی خبریں

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

by Qaumi Tanzeem
نومبر 23, 2025
’خود کفیل ہندوستان‘ کی سمت میں اہم قدم-  4 نئے لیبر کوڈ نافذ
قومی خبریں

’خود کفیل ہندوستان‘ کی سمت میں اہم قدم- 4 نئے لیبر کوڈ نافذ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2025
مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج جاری
قومی خبریں

مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2025
دہلی میں  ہوا کا معیار انتہائی خطرناک، بچوں اور بزرگوں کے لیے الرٹ جاری
قومی خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خطرناک، بچوں اور بزرگوں کے لیے الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

کیرالہ اور یوپی میں ایس آئی آر پر سپریم کورٹ کا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
نومبر 21, 2025
Next Post
نوح  اور گروگرام کے تشد دکے پیش نظر دہلی اور یوپی میں الرٹ

نوح اور گروگرام کے تشد دکے پیش نظر دہلی اور یوپی میں الرٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی  سفری مشکلات بڑھنے لگیں

8 گھنٹے ago
مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem