’اے بی پی‘ کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ طلباء کی بڑی تعداد انتظامی فیصلوں اور تادیبی کارروائی کے خلاف احتجاجی مارچ کر رہی تھی۔ جب طلباء نے کیمپس کے ویسٹ گیٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے بیریکیڈ لگا دیئے۔ اس کے بعد طلباء نے ان رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کی جس سے دونوں فریقوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کئی بار طلباء کو سمجھانے کی کوششیں کی گئی لیکن انہوں نے ہدایات کو نظر انداز کیا اور آگے بڑھتے رہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو کارروائی کرنی پڑی۔ اس دوران ہوئے تصادم میں 6 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ہیں جن میں چار مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔