بھوپال : مدھیہ پردیش میں جبکہ اسمبلی انتخاب پر سر پر شیوراج سنگھ کابینہ میں توسیع کرنی پڑی ہے۔ گوری شنکر بیسین،راجیندر شکلا اور رہال سنگھ لودھی کو انہوں نے کابینہ میںجگہ دی ہے۔ راج بھون میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے ساتھ کابینہ کے وزرا نے شرکت کی اور گورنر منگو بھائی پٹیل نے تین وزیروں کو حلف دلایا۔ حلف برداری تقریب کے انعقاد اور تین نئے وزیروں کی شمولیت کو جہاں بی جے پی سرکار کی ضرورت بتا رہی ہے وہیں ایم پی کانگریس صدر کمل ناتھ نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ رخصتی کےوقت استقبالیہ کا گیت، پوری کابینہ بھی تبدیل کردی جائے تو بھی شکست یقینی ہوگی۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتحابات کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اکتوبر میں ضابطہ اخلاق کا نفاذ کسی بھی وقت الیکشن کمیشن کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں بی جے پی کے ذریعہ نہ صرف اعلی سطح پر غور و خوض کیا جارہا ہے بلکہ اگر پچھلے دیڑھ ماہ کی بات کریں تو وزیراعظم مودی تین بار اور مرکزی وزیر داخلہ پانچ بار مدھیہ پردیش کا دورہ کر چکے ہیں۔
ی جے پی کے ذریعہ اپنے انتالیس امیدواروں کے نام کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے لیکن پارٹی کو زمینی سطح پر جس طرح مشکلات کا سامنا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے ذریعہ نہ صرف علاقائی توازن کی کوشش کی گئی ہے بلکہ ناراض لوگوں کو منانے کی بھی کوشش ہے۔ کابینہ میں شامل نئے وزیر گوری شنکر بیسین کہتے ہیں کہ بی جے پی کو ایک نئی طاقت ملی ہے۔ پہلے بھی بی جے پی کی اقتدار میں واپسی یقینی تھی اب اور بڑی طاقت سے واپسی ہوگی۔