• Home
اتوار, اکتوبر 12, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر  لڑیں گی انتخاب

    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر لڑیں گی انتخاب

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

    دلت طبقہ بہار میں تبدیلی کا خواہاں

    دلت طبقہ بہار میں تبدیلی کا خواہاں

    اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ  پاسوان خاندان میں سیاسی دراڑشدید

    اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ پاسوان خاندان میں سیاسی دراڑشدید

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں تیز

    وَن رینک، وَن پنشن پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ

    حتمی لسٹ سے باہر رکھے گئے لوگوں کے اپیل کرنے کے حق کو یقینی بنایا جائے

    لوک سبھا انتخاب:رجحانا ت میں این ڈی اے مضبوط لیکن انڈیا بھی کمزور نہیں

    ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کرنے کی الیکشن کمیشن کی ہدایت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home اتر پردیش

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی سیکورٹی دوبارہ بحال

ایک جپسی اور 7 مسلح سیکورٹی اہلکار سابق کابینہ وزیر کی حفاظت میں لگائے گئے- 4 گارڈ گھر کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2025
in اتر پردیش
0
اب جوہر یونیورسٹی پر انکم ٹیکس اور سی پی ڈبلیو ڈی کا چھاپہ

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی سیکورٹی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ انہیں وائی کیٹیگری کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سیتاپور جیل میں 23 ماہ قید کی زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ اعظم خان جیل سے ضمانت پر باہر آئے ہیں۔ ان کی سیکورٹی میں تعینات گارڈز اور گنرز ان کے پاس واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

واضح ہو کہ اعظم خان کو پہلے وائی کیٹیگری کی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی، لیکن عدالت میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد ان کی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی، حالانکہ بعد میں ان کی سیکورٹی بحال کر دی گئی تھی۔ اس درمیان وہ سیتاپور جیل چلے گئے، ان کے جیل جانے کے بعد سیکورٹی کو واپس بلا لیا گیا تھا۔ اب انہیں دوبارہ ’وائی کیٹیگری‘ کی سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

رامپور کے آر آئی ونود کمار نے بتایا کہ جمعہ (10 اکتوبر) کی شام سے ہی اعظم خان کی وائی کیٹیگری کی سیکورٹی بحال کر دی گئی تھی۔ ہفتہ کے روز سے ایک جپسی اور 7 مسلح سیکورٹی اہلکار ان کی حفاظت میں لگائے گئے ہیں۔ ان میں 4 گارڈ گھر کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جبکہ 3 گارڈ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو جیل سے ضمانت پر رہا ہونے کے پہلے ہی روز انتظامیہ نے ان کے پاس سیکورٹی اہلکار بھیجے تھے، لیکن انہوں نے سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت ان کے گھر پہنچے گارڈز اور گنرز کو واپس پولیس لائن بھیج دیا گیا تھا۔ حالانکہ اس بار انہوں نے سیکورٹی قبول کر لی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد سے ہی ان کے گھر پر ملنے والوں کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ اب بھی جاری ہے۔ ان سے ملنے والوں میں عام و خاص سب شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو بھی اعظم خان سے ملنے ان کے گھر گئے تھے۔ اکھلیش یادو کے علاوہ سوامی پرساد موریہ سمیت کئی بڑے لیڈران بھی ان سے ملنے ان کے گھر جا چکے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

لکھنو میں نابالغ دلت طالبہ کی اجتماعی عصمت دری
اتر پردیش

لکھنو میں نابالغ دلت طالبہ کی اجتماعی عصمت دری

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2025
ایودھیا میں غیر قانونی پٹاخوں کی وجہ سے دھماکہ, 5 ہلاک , متعدد زخمی
اتر پردیش

ایودھیا میں غیر قانونی پٹاخوں کی وجہ سے دھماکہ, 5 ہلاک , متعدد زخمی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 10, 2025
اکھلیش یادو  کی اعظم خان سے رامپور میں ان کے گھر پر ملاقات
اتر پردیش

اکھلیش یادو کی اعظم خان سے رامپور میں ان کے گھر پر ملاقات

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 9, 2025
بے قابو کار نے صبح کی سیر پر نکلے 4 افراد کو کچلا، 3 خواتین ہلاک
اتر پردیش

بے قابو کار نے صبح کی سیر پر نکلے 4 افراد کو کچلا، 3 خواتین ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2025
یمنا خطرے کی سطح سے اوپر، دہلی میں ہائی الرٹ
اتر پردیش

آگرہ میں درگا مورتی وسرجن کے دوران 13 نوجوان غرقاب

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2025
بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت
اتر پردیش

فتح پور میں بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2025
Next Post
لکھنو میں نابالغ دلت طالبہ کی اجتماعی عصمت دری

لکھنو میں نابالغ دلت طالبہ کی اجتماعی عصمت دری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہندو بچوں کو اردو پڑھائی جا رہی ہے تاکہ وہ اسلام قبول کر سکیں – رامیشور شرما

ہندو بچوں کو اردو پڑھائی جا رہی ہے تاکہ وہ اسلام قبول کر سکیں – رامیشور شرما

14 منٹس ago
جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر  لڑیں گی انتخاب

جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر لڑیں گی انتخاب

53 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem